Categories: صحت

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ، 1.86 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے

ملک میں 2.59 لاکھ مریض صحت مند ہوئے

نئی دہلی ، 28 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ ، 86 ہزار ، 364 کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جب کہ 3 ہزار ، 660 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ ، 59 ہزار ، 459 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

جمعہ کی صبح جاری مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے کل 2 کروڑ ، 75 لاکھ ، 55 ہزار ، 457 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں اب تک 3 لاکھ ، 18 ہزار ، 895 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 23 لاکھ ، 44 ہزار ، 152 ہے۔ راحت بھری خبر یہ ہے کہ کورونا سے اب تک 2 کروڑ ، 48 لاکھ ، 93 ہزار ، 410 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جو تسلی بخش ہے۔ صحت یابی کی شرح میں بہتر ی واقع ہورہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں صحت یابی کی شرح 90.33 فیصد ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے چکے ہیں۔ 27 مئی کو 20 لاکھ ، 70 ہزار ، 508 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 33 کروڑ ، 90 لاکھ ، 39 ہزار ، 861 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

جھارکھنڈ میں مسلسل کمزور پڑرہا ہے کورونا ، 1778 مریض صحت مند ہوئے

جھارکھنڈ میں کورونا کے جتنے مریض سامنے آرہے ہیں ، اس سے زیادہ مریض ان دنوںصحت مند ہو رہے ہیں۔کورونا کے1778 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز اب تک کوروناکے 695 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ جب کہ ریاست میں 16 مریضوں کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں رانچی کے پانچ ، بوکارو سے ایک، دھنباد سے دو، مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور)سے تین ،گڑھوا سے ایک ، ہزاراری باغ سے ،کھونٹی سے ایک اور سرائیکلا سے ایک مریض شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق رانچی سے 89 ، بوکارو سے 32 ، چترا سے 10 ، دیوگھر سے 35 ، دھنباد سے 76 ، دمکا سے پانچ ، مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور) سے 67 ، گڑھوا سے تین ، گریڈیہ سے 43 ، گوڈا سے ایک ، گملا سے 40 ، ہزاری باگ سے 42 ، جامتاڑہ سے 18 ، کھونٹی سے 19 ،کوڈرماسے 18، لاتیہار سے 35 ، لوہردگا سے 22 ، پلامو سے 37، رام گڑھ سے 42 ، صاحب گنج سے 11 ، سرائیکلا سے 19 ، سمڈیگا سے 19 اورمغربی سنگھ بھوم(چائباسا) سے 12 مریض ملے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، رانچی میں کورونا کے 89 مریض پائے گئے ہیں۔ جب کہ ضلع میں کورونا سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فعال مریضوں کی کل تعداد 3345 ہے۔ 275 مریضوں کو اسپتال فارغ کردیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 84182 مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 79310 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کر دیاگیا ہے۔

ریاست میں کووڈ۔ 19 کے معاملوں کی مجموعی تعداد اب 334730 ہے۔ ان میں 13097 سرگرم معاملات ہیں جب کہ316707 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4926 مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی۔ جھارکھنڈ میں کورونا کاریکوری ریٹ ح 94.61 فیصد ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago