Urdu News

کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی

کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی


کورونا وائرس  مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی

ملک میں کورونا وائرس کے 9121 نئےمعاملے

نئی دہلی ، 16 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 09 ہزار 121 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10925710 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 81 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 155813 ہوگئی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 136872 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی خبریہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 10633025 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک کی صحت یابی کی شرح 97.32 فیصد ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں 06 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ اس ٹسٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہندستان میں کورونا وائرس کی شدت نے اپنا اثر کھو دیا ہے۔ اس اثرات کو ختم کرنے کے لیے ہندستان سمیت پوری دنیا ایک سال سے مسلسل لاک ڈاؤن کو نظر وبند کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس دوران ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی بہت کمی آئی ہے۔ گزشتہ مہینے کا سروے کیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ مرنے والوں کی تعداد میں تقریباً دو سو سے تین سو فیصد کمی آئی ہے۔

ملک میں اب دوسرے مرحلے کی ویکسی نیشن کا کام شروع ہے۔ ویکسین کی کرشمہ سازی ہی کہیے کہ کورونا مریضوں کی فعالیت میں بہت کمی آئی ہے۔ امید ہے کہ ہندستان بہت جلد اس وبا سے خود کو نبرد آزما کرکے دنیا کے سامنے ایک مثال پیدا کرے گا۔

Recommended