Urdu News

ملک میں کورونا کے نئےمعاملوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز

ملک میں کورونا کے نئےمعاملوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی ، 15 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوزکر چکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 2 لاکھ 739 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، ملک میں اب تک کورونا کے کل 14074564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 1038 افراد کی موت کورونا سے ہوئی۔ اس بیماری سے اموات کی تعداد 173123 ہوگئی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 1471877 فعال مریض ہیں۔ اب تک 12429564 مریض کورونا سےصحت یاب ہوگئے ہیں۔ ملک کی صحت یابی کی شرح 88.31 فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ 

شمال مشرق میں 617 نئے کورونا متاثر ین

 آسام میں 03 مزید مریضوں کی موت

شمال مشرق میں ، کورونا انفیکشن کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں (آسام ،تریپورہ،منی پور،ناگالینڈ، میگھالیہ ،میزورم ،اروناچل ،سکم )میں کوروناکے نئے متائثرین کی تعداد617ہوگئی ہے ۔جب کہ کوروناکے معاملہ میں اب بھی آسام،تریپورہ اور منی پورسرفہرست ہے۔

شمال مشرق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 617 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران آسام میں 03 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں اب تک متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ ، 40 ہزار ، 248 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 3 لاکھ ، 31 ہزار ، 681 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 244 مریض مکمل طورپرصحت مند ہوئے ہیں جب کہ4 ہزار ، 576 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 2 ہزار ، 337 مریض فوت ہوگئے ہیں ان میں آسام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک 03 نئے افراد بھی شامل ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا سے متاثرہ کانگریس امیدوار کا علاج کے دوران انتقال

مغربی بنگال میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے اور اس پرالیکشن کمیشن اور حکومتوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ اطلاع کے مطابق کانگریس کے امیدوار رضا الحق علاج کے دوران ہی کورونا وائرسسے علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ جمعرات کی صبح انہوں نے کولکاتہ کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ مرشد آباد میں شمشیر گنج سے پارٹی کے امیدوار تھے۔

کورونا مثبت ہونے کے بعد ، انہیں کولکاتہ کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ مغربی بنگال کانگریس کے سکریٹری روہن مترا نے ٹویٹ کرکے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ کانگریس کے امیدوار رضا الحق کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ اب جاگنے کا وقت آگیا ہے۔ زندہ رہنے اور اگلے سال کے کیلنڈر کو دیکھنے کے لیے ، وبائی امراض کی روک تھام کے لیے الرٹ رہنا ضروری ہے۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے چھتیس گڑھ میں مزید 40 ایمبولینس چلانے کا فیصلہ

چھتیس گڑھ میں مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مزید 40 ایمبولینس چلانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافی ایمبولینس ریاست کے ناقابل رسائی علاقوں میں چلائی جائیں گی۔ محکمہ صحت نے ریاست میں اس وقت 108 سنجیونی ایکسپریس ایمبولینس سروس چلانے والے اداروں کو حکومت کے ذریعہ خریدی گئی 40 پرانی ایمبولینس کو چلانے کی ہدایت دی ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نیرجبنسوڑنے ریاست میں ایمبولینس سروس چلانے والی مشترکہ تنظیموں کے آپریٹرز کو ایک خط لکھ کر ان ایمبولینسکو چلانے کے کام کو یقینی بنانے کے لیےکہا ہے۔ انہوں نے خط میں بتایا ہے کہ ایمبولینس چلانےکے لیے ادارے کو ماہانہ ایک ایمبولینس کا ایک لاکھ 33 ہزار 350 روپے دیئے جائیں گے۔ ریاست کے ناقابل رسائی والے علاقوں میں ایمبولینس کی سہولت فراہم کرنے کے لیےانہیں دور دراز علاقوں کے ضلعی اسپتالوں ، سول اسپتالوں ، صحت مراکز اور بنیادی صحت مراکز سے وابستہ کیا گیاہے۔

لکھنؤ میں کورونا انفیکشن چین توڑنے کے لیے بازار بند

اترپردیش ، دارالحکومت ، لکھنؤ میں ، تاجروں نے کورونا انفیکشن چین توڑنے کی پہل کر تے ہوے شہر کے بازاروں کو آج سے تین دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اسی وجہ سے ، حضرت گنج ، بھوت ناتھ ، عالم باغ ، پانڈے گنج جیسے بازار  بند ہیں۔ ویاپار منڈل کے صدر راجندر اگروال ، سینئر جنرل سکریٹری امر ناتھ مشرا نے بتا یا کہ جس طرح سے عالمی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے،اس لیے چین توڑنا ضروری ہے۔ اس کے لیے واحد حل ایک بار پھر بازاروں مکمل طور پر بند کرنا ہی ہے۔ لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ لیکن شہر کی بڑی مارکیٹ تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو رضاکارانہ تالا بندی کی جائے۔

 مقامی سطح پر تمام مارکیٹوں کے چیئرمین اور جنرل سکریٹری کو اس کا فیصلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مارکیٹ بند کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ حضرت گنج ٹریڈرس کے سکریٹری ونود پنجابی کا بتایا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کے مفاد میں لیا گیا ہے اور آج سے 18 اپریل تک حضرت گنج مارکیٹ بند رہے گی۔ اسی طرح ، اندرا نگر کی بھوت ناتھ مارکیٹ کے صدر دیویندر گپتا نے بتایا کہ 15 سے 17 اپریل تک بارار بند رہےگا ۔

Recommended