وزیر اعظم نے کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک لی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلی میں ایمس میں کووڈ انیس سے بچاﺅکی دوسری خوراک لی۔ دوسری خوراک لینے کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکہ کاری اِس وائرس کو ہرانے کے لیے چند طریقوں میں سے ایک ہے۔ جناب مودی نے ٹیکہ لینے والے اہل تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جلد ہی ٹیکہ لگوائیں۔ انہوں نےCoWin.gov.in پر رجسٹر کرانے کی بھی اپیل کی۔