Urdu News

بہار کے 38 اضلاع میں 6 فروری سے دوسرے مرحلے کی کورونا ویکسی نیشن شروع

بہار کے 38 اضلاع میں 6 فروری سے دوسرے مرحلے کی کورونا ویکسی نیشن شروع

پٹنہ ، 05 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ریاست کے تمام 38 اضلاع میں دوسرے مرحلے کی کورونا ویکسی نیشن 6 فروری سے شروع ہوگی۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق پہلے مرحلے میں صحت ملازمین کوویکسی نیشن پورا ہونے کے قبل ہی دسرے مرحلے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں پولیس ، میونسپل کارپوریشن ، فوج ، ریلوے ، صحت ریسرچ ، توانائی ، انسانی وسائل جیسے محکموں سے وابستہ اہلکاروں کو ویکسین دیئے جائیں گے۔

بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے کے مطابق دوسرے مرحلے کے ویکسی نیشن مہم کے لیے 7 فروری تک اندراج کیا جائے گا ۔ ریاست میں اب تک ایک لاکھ 99 ہزار فرنٹ لائن اہلکاروں کو دوسرے مرحلے کے ویکسین کے لیے اندراج کیا گیا ہے۔

 حکومت کو امید ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت ابھی تک پہلے مرحلے کی ویکسی نیشن مہم میں ہدف کو پورا نہیں کر سکی ہے۔ پہلے مرحلے میں اب تک 56.70 فیصد ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

بہار کے ساتھ ملک کی تمام ریاستوں میں ویکسی ینشن ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔ ہندستان دو ساز کمپنی نے دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کرتے ہوئے قابل فخر کام کیا ہے۔ ہندستانی ویکسین کی ہر جگہ تعریف کی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت نے پہلے پڑوسی ممالک کے لیے ویکسین ڈرائیور کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، تبت، مالدیپ وغیرہ میں ویکسین ڈرائیور کے تحت ویکسین بھیجا جاچکا ہے مزید یہ کام جاری ہے۔

Recommended