Urdu News

ویکسی نیشن مہم کی کامیابی نے بھارت کو ایک محفوظ سیاحتی مقام بنا یا

ویکسی نیشن مہم

لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2022 میں  وزارت سیاحت  کا بیان

لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2022 میں، ہندوستان عالمی سیاحتی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز جیسے ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس اور میڈیا کے درمیان ہندوستان کی مختلف سیاحتی پیشکشوں کی نمائش کر رہا ہے۔ پائیدار سیاحت کو فروغ دینے، سیاحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن، سیاحت کے ایم ایس ایم ایزاور ہنر کی ترقی پر ہندوستان کی توجہ کو بھی جاری  ورلڈ ٹریول مارکٹ پر میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کیا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ٹی ایم میں کوویڈ 19 کے بعد ہندوستان کو ایک محفوظ سیاحتی مقام کے طور پر بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ جی-20 کی صدارت ہندوستان کے سیاحتی شعبے کو ہندوستان کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرے گی۔مذکورہ بالا تمام نکات پر سری راکیش کمار ورما، ایڈیشنل سکریٹری وزارت سیاحت، حکومت ہند نے زور دیا جنہوں نے منگل کو  ورلڈ ٹریویل مارکٹ  کے میڈیا سینٹر  میںپریس میٹ میں میڈیا سے خطاب کیا۔

شروع میں، ایڈیشنل سکریٹری نے ڈبلیو ٹی ایم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں میڈیا کے اہم کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وزارت سیاحت، حکومت ہند لندن میں 7 سے 9 نومبر تک ورلڈ ٹریول مارکیٹ  2022 میں حصہ لے رہی ہے اور ہندوستانی وفد کی قیادت مسٹر اروند سنگھ، سکریٹری حکومت ہند کررہے ہیں اور اس میں سینئر عہدیدار، سیاحت کی وزارت اور ہندوستانی سفر اور سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے شامل ہیں۔

Recommended