Urdu News

عالمی برادری سے ملنے والی مدد کی سپلائی کو متعدد ریاستوں میں تقسیم کیا گیا

@drharshvardhan

عالمی برادری سے ملنے والی مدد کی سپلائی کو متعدد ریاستوں میں تقسیم کیا گیا

صحت کی مرکزی وزارت نے کہاہے کہ عالمی برادری سے موصول ہونے والے کووڈ-19 سے متعلق سازو سامان کو مرکز کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان مو ٔثر طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو پچھلے مہینے کی 27 تاریخ سے برطانیہ، آئرلینڈ، رومانیہ، روس،متحدہ عرب امارات، امریکہ، تائیوان، کویت، فرانس، آئی لینڈ، جرمنی، اُزبیکستان، بیلجیم اور اٹلی سمیت مختلف ملکوں سے کووڈ-19 سے متعلق امدادی طبی سپلائی اور سازو سامان عطیہ میں موصول ہورہا ہے۔

 وزارت نے مزید کہا ہے کہ 27 اپریل سے اس مہینے کی 4 تاریخ تک ایک ہزار 764 آکسیجن کنسنٹریٹرس، ایک ہزار 760 آکسیجن سلینڈر، 7 آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹ، 450 وینٹی لینٹرس،ایک لاکھ 35 ہزار سے زائدRemdisivir انجکشن کی شیشیاں اور ایک لاکھ 20 ہزارFavipiravir کی اِسٹرپس پہنچائی گئی ہیں۔

صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ مرکز نے طبی اور دیگر راحتی سازو سامان کو موثر طور پر تقسیم کرنے کے لیے بھارت کو موصول ہونے والی امدادی سپلائی کو مختص کرنے کے لیے ایک نظام قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی امداد کو وصول کرنے اور مختص کرنے کے لیے وزارت میں ایک مخصوص شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

Recommended