Urdu News

کورونا وائرس سے دنیا بے حال، ایک دن میں کورونا کیسز نے توڑا ریکارڈ

کورونا وائرس سے دنیا بے حال، ایک دن میں کورونا کیسز نے توڑا ریکارڈ

دنیا بھر میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 دنوں میں دنیا بھر میں 73 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ مختلف ملکوں میں اوسطاً ہر روز 10 لاکھ 45 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ یوروپ، امریکہ اور کینیڈا میں 85 فیصد سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اکتوبر کے وسط سے تیزی آئی ہے۔

Recommended