Urdu News

چینی کے استعمال سے ہورہی لوگوں کی صحت متاثر آرگنک گڑ کی طرف بڑھ رہا رجحان

چینی کے استعمال سے ہورہی لوگوں کی صحت متاثر آرگنک گڑ کی طرف بڑھ رہا رجحان

جدید طرز زندگی میں چینی کے زیادہ استعمال سے لوگوں کی صحت خراب ہو رہی ہے، اب لوگوں کا رجحان آرگینک گڑ کی جانب ہو رہا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کو روزگار فراہم کرنے کی سمت میں بجنور کے کسانوں نے آرگینک گڑ بنانا شروع کیا ہے۔ نمائش کے شلپ گرام میں ڈویڑنل کھادی ولیج انڈسٹریز کی نمائش میں تاج پور، بجنور کے کسان انیل چودھری اپنے نامیاتی گڑ، چینی اور سرکہ لے کر آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ سے قرض دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

 ہم نے تل،سونٹھ کے ساتھ سادہ گڑ اور چینی بنائی ہے،اسے شوگر کے مریض بھی کھا سکتے ہیں۔ یہ گڑ خون کی کمی میں فائدہ مند ہے اور کھانا ہضم بھی کرتا ہے،گڑ کا آرگینک سرکہ کینسر اور ہائی بی پی سے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ ان کادعوایٰ ہے کہ یہ ا گڑ پورے ہندوستان میں سب سے سستا اور بہترین معیار کا ہے۔ ضلع دیہی صنعت کے افسر اشوک سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی منشا کے مطابق کھادی ولیج انڈسٹری دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے قرض فراہم کر رہی ہے۔

Recommended