Urdu News

سردیوں میں یہ سوپ رکھیں گے آپ کی صحت کا خیال،جان لیں آسان نسخے

سردیوں میں یہ سوپ رکھیں گے آپ کی صحت کا خیال

مصنفہ: ودیا شرما

ترجمہ نگار: ڈاکٹر مہوش نور

موسم سرما آگیا  ہے اوراس موسم میں ہمیں اپنے جسم کو گرم رکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً کچھ گرم  گرم اور ذائقہ دار چیزیں پینے کا من کرتا ہےتو اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئےآج ہم آپ کو اس مضمون میں پانچ الگ الگ طرح کے سوپ کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہیں آپ سردیوں میں بنا سکتی ہیں۔

سردیوں کا سیزن آ گیا ہے اور ساتھ ہی سوپ کا بھی۔ہم سردیوں میں گرماہٹ کے لیے الگ الگ سبزیوں کا سوپ بنا کر پیتے ہیں۔یہ ذائقہ میں تو اچھے ہوتے ہی ہیں ساتھ ہی ان کے اندر موجود کئی غذائی اجزا ہماری صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔بڑے ہوں یا بچے سبھی سوپ پیناپسند کرتے ہیں۔آج ہم آپ کو اس مضمون میں پانچ ایسے سوپ کے نسخے بتانے والے ہیں جنہیں آپ سردیوں میں بنا سکتی ہیں۔

ٹماٹر اور جیسمین ٹی کا سوپ

سردیوں میں ٹماٹر کا سوپ خوب پیا جاتا ہے لیکن اگر آپ اس میں جیسمین ٹی مکس کر دیتے ہیں تو سوپ کا ذائقہ بڑھ جائے گا۔جس طرح آپ ٹماٹر کا سوپ بناتی ہیں سوپ کو اسی طرح بنائیں بس اس میں تھوڑا جیسمین ٹی اور کالی مرچ کو ملا کر ابال دیں۔اگر آپ اور بھی مسالے اس میں ملانا چاہتی ہیں تو ملا سکتی ہیں۔

(Mulligatawny Soup)ملیگا ٹاونی سوپ

یہ ایک اینگلو انڈین سوپ ہے۔یہ بہت ہی ٹیسٹی سوپ ہوتا ہے۔یہ ہماری صحت کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہوتا ہے کیوں کہ اس میں چکن کا استعمال ہوتا ہے۔چکن کے ساتھ ساتھ اس میں سبزیاں بھی ڈالی جاتی ہیں۔اس سوپ کے نسخےکو آپ کو اس سردی میں ایک بار ضرور آزمانا چاہیے۔

بادام اور مشروم کا سوپ

سردیوں میں مشروم بہت زیادہ آتے ہیں اس لیے آپ مشروم کے ساتھ بادام کو ملا کر سوپ بھی بنا سکتی ہیں۔آپ چاہیں تو مشروم کو مکسی میں ہلکا پیس کر بھی سوپ بنا سکتی ہیں اور پانی میں ابال کر بھی۔ذائقہ کو بڑھانے کے لیے سوپ میں بادام ،بٹر، کالی مرچ،کریم کا استعمال آپ کر سکتی ہیں۔کریم سوپ کو اچھی گریوی دےگا۔

چکندر کا سوپ

سردیوں میں گھر پہ بہت ساری سبزیاں آتی ہیں اور انہیں میں سے ایک ہے چکندر۔آپ اس سردی چکندر کا سوپ بنا سکتی ہیں۔یہ ہمارے جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔سوپ کو کریمی بنانے کے لیے آپ اس میں کریم کا استعمال کر سکتی ہیں۔اس کا ذائقہ بڑھانے کے لیے آپ اس میں پیاز اور ٹماٹر بھی ملا سکتی ہیں۔

گاجر کا سوپ

سردیوں میں ہم گاجر کا حلوہ کھاتے ہیں لیکن اس بار آپ آزمائیں گاجر کا سوپ۔سوپ مزیدار بنے اس کے لیے آپ اس میں ادرک ،لہسن اور کالی مرچ بھی ڈال سکتی ہیں۔سردیوں کے لیے یہ سوپ بہت ہی فائدہ مند ہے اور اسے بنانا بھی آسان ہے تو اس سردی ہمارے بتائے ہوئے ان سوپ کو ضرور آزمائیں۔

Recommended