صحت

آیوش کے مرکزی وزیر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی پونے کا دورہ کیا

آیوش کے مرکزی وزیر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، پونے کا دورہ کیا

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، پونے (این آئی این) کا دورہ کیا۔ جناب سونووال نے انسٹی ٹیوٹ کی جاری مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر کے ستیہ لکشمی، ڈائریکٹر، این آئی این، پونے نے تنظیم کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ وزیر موصوف نے ادارے کے عملے اور طلباء سے بھی بات چیت کی۔

آیوش کے مرکزی وزیر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، پونے کا دورہ کیا

اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا، “آیوش نظام کو وسیع پیمانے پر قبول کیا گیا ہے اور اس نے انسانیت کو بہت سی چیزیں پیش کی ہیں اور اس میں اور بھی زیادہ فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہمارے وزیر اعظم کی انتھک کوششوں جیسے کہ ایک آزاد وزارت بنانا اور یوگا کے ذریعے دنیا کے ہر فرد میں ہندوستان کے لیے احترام کا جذبہ پیدا کرنا وغیرہ سے آیوش شعبے کو بہت آگے لے جایا سکتا ہے۔

نیچروپیتھی انسانوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: جناب سربانند سونووال

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے لوگ “ایک بھارت شریشٹھہ بھارت” کے تحت متحد ہیں. اور خود کفیل ہندوستان کا خواب یقینی طور پر بہت جلد پورا ہونے والا ہے۔ آیوش کی وزارت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اب مل کر کام کر رہے ہیں. اور پوری لگن کے ساتھ وقف کر رہے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی کو ‘باپو بھون’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے. جو کہ تادی والا روڈ، پونے پر واقع ہے۔ مہاتما گاندھی جب بھی پونے آتے تھے. تو وہ اس ادارے کو اپنی رہائش گاہ بناتے تھے۔ وہ یہاں تقریباً 156 دنوں تک مختلف وقفوں سے مقیم رہے. اور نیچروپیتھی پر مختلف تجربات بھی کئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago