Urdu News

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں متعدد سہولتوں کا افتتاح کیا

Union Minister of Health and Family Welfare Dr. Harsh Vardhan inaugurates various facilities at PGIMER, Chandigarh

 صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج پوسٹ گریجویٹ  انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر)، چنڈی گڑھ میں متعدد سہولتوں کاافتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف محکموں میں بچوں اور بزرگوں کے منہ کے حفظان صحت کیلئے قومی وسائل مرکز (او ایچ ایس سی- پی جی آئی ایم ای آر)، ایڈوانس پی ای ٹی سی ٹی فسیلٹی، ایڈوانسڈ واسکولر انٹروینشنل لیب، 384 سلائس ڈول سورس سی ٹی اسکین اینڈ ریفریکٹیو سرجری سوٹ (ایس ایم آئی ایل ای) سہولتوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پی جی آئی ایم ای آر ملک کے اعلیٰ ترین طبی اداروں میں سے ایک ہے جو کہ ملک کی تمام پانچ شمالی ریاستوں کو مہارت کے ساتھ طبی خدمات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 کے چیلنجوں پر کھڑا اترنے اور کووڈ-19 کی مؤثر روک تھام،نیز نہایت مختصر وقت میں ویکسین تیار کرنے کیلئے طبی پیشہ افراد اور سائنسی برادری کو مبارکباد دی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ پی جی آئی کو سبھی کیلئے صحت کی طرف آگے بڑھنے کیلئے دنیا کیلئے ایک کامیاب ماڈل بنانا چاہئے۔ اسی طرح اسے دیگر اداروں کی بھی رہنمائی کرنی چاہئے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ پی جی آئی کو سائنسی برادری کیلئے ایک نیا سفر اور ایک نیا وِژن تیار کرنا چاہئے۔ یہ عمل ادارے کو اور بڑا بنادیگا۔

او ایچ ایس سی- پی جی آئی ایم ای آر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وسائل مرکز کا مقصد چنڈی گڑھ میں بچوں اور بزرگوں کیلئے منہ کے حفظان صحت خدمات کی ڈیلیوری کیلئے ایک ماڈل بننا ہے اور ملک بھر میں اس ماڈل کی نقل کرنے کیلئے نیشنل اورل ہیلتھ پروگرام کو تعاون فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کا او ایچ ایس سی ملک کے منہ کے امراض کے بوجھ کو کم کرنے میں کلیدی رول ادا کریگا۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں بچوں اور بزرگوں کے منہ کے حفظان صحت خدمات کیلئے قومی سورس مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

منہ کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ حکومت ہند نے قومی صحت مشن کے تحت نیشنل اورل ہیلتھ پروگرام (این او ایچ پی) کا تصور کیا ہے جو کہ سبھی کیلئے سستی، قابل رسائی اور مناسب منہ کی صحت کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ اورل ہیلتھ لانے کیلئے ایک مربوط طریقہ کار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہ کے صحت کی قومی پالیسی این او ایچ پی کے تحت تیار کی جارہی ہے اور توسیع کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس پر عمل درآمد ہوگا۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں ایڈوانسڈ پی ای ٹی- سی ٹی سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ایڈوانس پی ای ٹی- سی ٹی سہولت میں جدید ترین روبوٹک بازو کی مدد سے چلنے والی پی ای ٹی- سی ٹی رہنمائی والا آلہ بایوپسی کے لئے زخموں کے اصل وقت کا 3ڈی ویزولائزیشن،پیچیدہ طریقہ کار کے دوران انجکشن کی کم ہیراپھیری، پنکچر کو دوہرانے اور دوبارہ اسکین فراہم کرتا ہے۔ ایڈوانسڈ واسکولر انٹرویشن لیب کے بارے میں وزیر موصوف نے بتایا کہ پی جی آئی ایم ای آر میں کیتھ لیب اپنی نوعیت کا پہلا ہے جس میں فالج کے مریضوں کے انتظام کو تبدیل کرنے والی ہائی ٹیک آرٹی فیشیل انٹلی سافٹ ویئر ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں ایڈوانسڈ واسکولر انٹروینشنل لیب کا افتتاح کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پی جی آئی نے 384 سلائس ، ڈوئل سورس کو حاصل کیا ہے جو دنیا کا سب سے طاقتور اور تیز ترین جدید ترین سی ٹی اسکین مشین ہے۔ یہ ان مریضوں کیلئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوگی جو شدید بیمار ہیں، ٹراما کیسز ہیں یا جن بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں ڈوئل سورس سی ٹی اسکین کا افتتاح کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ اسمائل (اسمال انسیز لینٹی کولر ایکسٹریکشن) طریقہ کار کے ذریعے گلاسیز کو ہٹانے کیلئے  حال ہی میں خریدے گئے جدید ترین  فیمٹو- سیکنڈ لیزر ویزومیکس گلاسیز کے مریضوں کیلئے کم سے کم سائڈ ایفکیٹ اور بہترین  بصری نتائج کو یقینی بناتا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں ریفریکٹیو سرجری سوٹ (اسمائل) کا افتتاح کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر موصوف نے پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔اس پروگرام کے دوران انسٹی ٹیوٹ کے متعدد محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، چنڈی گڑھ کا قیام 1962 میں عمل میں آیا۔  انسٹی ٹیوٹ پارلیمنٹ کے ایکٹ (1966 کا ایکٹ 51) کے تحت  ایک خود مختار ادارہ بنا اور یہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت حکومت ہند کے تحت کام کررہا ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج پوسٹ گریجویٹ  انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر)، چنڈی گڑھ میں متعدد سہولتوں کاافتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف محکموں میں بچوں اور بزرگوں کے منہ کے حفظان صحت کیلئے قومی وسائل مرکز (او ایچ ایس سی- پی جی آئی ایم ای آر)، ایڈوانس پی ای ٹی سی ٹی فسیلٹی، ایڈوانسڈ واسکولر انٹروینشنل لیب، 384 سلائس ڈول سورس سی ٹی اسکین اینڈ ریفریکٹیو سرجری سوٹ (ایس ایم آئی ایل ای) سہولتوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پی جی آئی ایم ای آر ملک کے اعلیٰ ترین طبی اداروں میں سے ایک ہے جو کہ ملک کی تمام پانچ شمالی ریاستوں کو مہارت کے ساتھ طبی خدمات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 کے چیلنجوں پر کھڑا اترنے اور کووڈ-19 کی مؤثر روک تھام،نیز نہایت مختصر وقت میں ویکسین تیار کرنے کیلئے طبی پیشہ افراد اور سائنسی برادری کو مبارکباد دی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ پی جی آئی کو سبھی کیلئے صحت کی طرف آگے بڑھنے کیلئے دنیا کیلئے ایک کامیاب ماڈل بنانا چاہئے۔ اسی طرح اسے دیگر اداروں کی بھی رہنمائی کرنی چاہئے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ پی جی آئی کو سائنسی برادری کیلئے ایک نیا سفر اور ایک نیا وِژن تیار کرنا چاہئے۔ یہ عمل ادارے کو اور بڑا بنادیگا۔

او ایچ ایس سی- پی جی آئی ایم ای آر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وسائل مرکز کا مقصد چنڈی گڑھ میں بچوں اور بزرگوں کیلئے منہ کے حفظان صحت خدمات کی ڈیلیوری کیلئے ایک ماڈل بننا ہے اور ملک بھر میں اس ماڈل کی نقل کرنے کیلئے نیشنل اورل ہیلتھ پروگرام کو تعاون فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کا او ایچ ایس سی ملک کے منہ کے امراض کے بوجھ کو کم کرنے میں کلیدی رول ادا کریگا۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں بچوں اور بزرگوں کے منہ کے حفظان صحت خدمات کیلئے قومی سورس مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

منہ کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ حکومت ہند نے قومی صحت مشن کے تحت نیشنل اورل ہیلتھ پروگرام (این او ایچ پی) کا تصور کیا ہے جو کہ سبھی کیلئے سستی، قابل رسائی اور مناسب منہ کی صحت کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ اورل ہیلتھ لانے کیلئے ایک مربوط طریقہ کار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہ کے صحت کی قومی پالیسی این او ایچ پی کے تحت تیار کی جارہی ہے اور توسیع کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس پر عمل درآمد ہوگا۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں ایڈوانسڈ پی ای ٹی- سی ٹی سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ایڈوانس پی ای ٹی- سی ٹی سہولت میں جدید ترین روبوٹک بازو کی مدد سے چلنے والی پی ای ٹی- سی ٹی رہنمائی والا آلہ بایوپسی کے لئے زخموں کے اصل وقت کا 3ڈی ویزولائزیشن،پیچیدہ طریقہ کار کے دوران انجکشن کی کم ہیراپھیری، پنکچر کو دوہرانے اور دوبارہ اسکین فراہم کرتا ہے۔ ایڈوانسڈ واسکولر انٹرویشن لیب کے بارے میں وزیر موصوف نے بتایا کہ پی جی آئی ایم ای آر میں کیتھ لیب اپنی نوعیت کا پہلا ہے جس میں فالج کے مریضوں کے انتظام کو تبدیل کرنے والی ہائی ٹیک آرٹی فیشیل انٹلی سافٹ ویئر ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں ایڈوانسڈ واسکولر انٹروینشنل لیب کا افتتاح کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پی جی آئی نے 384 سلائس ، ڈوئل سورس کو حاصل کیا ہے جو دنیا کا سب سے طاقتور اور تیز ترین جدید ترین سی ٹی اسکین مشین ہے۔ یہ ان مریضوں کیلئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوگی جو شدید بیمار ہیں، ٹراما کیسز ہیں یا جن بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں ڈوئل سورس سی ٹی اسکین کا افتتاح کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ اسمائل (اسمال انسیز لینٹی کولر ایکسٹریکشن) طریقہ کار کے ذریعے گلاسیز کو ہٹانے کیلئے  حال ہی میں خریدے گئے جدید ترین  فیمٹو- سیکنڈ لیزر ویزومیکس گلاسیز کے مریضوں کیلئے کم سے کم سائڈ ایفکیٹ اور بہترین  بصری نتائج کو یقینی بناتا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 20مارچ 2021 کو پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ میں ریفریکٹیو سرجری سوٹ (اسمائل) کا افتتاح کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر پی جی آئی ایم ای آر کے ڈائرکٹر پروفیسر جگت رام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر موصوف نے پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔اس پروگرام کے دوران انسٹی ٹیوٹ کے متعدد محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، چنڈی گڑھ کا قیام 1962 میں عمل میں آیا۔  انسٹی ٹیوٹ پارلیمنٹ کے ایکٹ (1966 کا ایکٹ 51) کے تحت  ایک خود مختار ادارہ بنا اور یہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت حکومت ہند کے تحت کام کررہا ہے۔

Recommended