Urdu News

کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے زیرک پور میں ایس اے آئی علاقائی مرکز کا افتتاح کیا ہے

کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے زیرک پور میں ایس اے آئی علاقائی مرکز کا افتتاح کیا ہے

کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے زیرک پور میں ایس اے آئی علاقائی مرکز کا افتتاح کیا ہے

جناب رجیجو کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد پورے بھارت میں عالمی معیار کی تربیتی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

نئی دہلی،  2  نومبر 2020،    نوجوانوں کے اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج  زیرک پور، پنجاب میں  اسپورٹس اتھارٹیی آف انڈیا ( ایس اے آئی) کے نئے علاقائی مرکز کا ورچوول طور پر افتتاح کیا۔ یہ مرکز  بھارت کی شمالی پٹی میں ایس اے آئی کے مرکزوں کے ایک اصل مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

جناب کرن رجیجو نے  تقریب کے دوران  ان کوچوں اور ایتھلیٹس کو مبارکباد دی جو نئے مرکز میں  تربیت دیں گے اور کہا کہ ایک مرتبہ کووڈ۔ 19 کی صورتحال بہتر ہوجائے  تو وہ ذاتی طور پر  مرکز کا  دورہ کریں گے۔

جناب کرن رجیجو نے کہا ’’ بھارت کی شمالی پٹی  جموں کشمیر سے لیکر لیہ تک اور ہماچل پردیش تک  ایک بڑے علاقے کا  احاطہ کرتی ہے اور ہم اس علاقے کی ترقی کے لئے  بہت کچھ کررہے ہیں اور  ہمارا مقصد یہ ہے کہ بھارت میں  عالمی معیار کی کھیل کود کی سہولتیں قائم کی جائیں۔ ہمارے نوجوان ایتھلیٹس کو  خاص طور پر ذہن میں رکھ کر ایسا کیا جارہا ہے جو ہمارے ملک کا مسقبل ہیں اور جنہیں بھارت کو  کھیل کود  میں مہارت رکھنے والی ایک قوم بنانے میں  ایک بڑا رول ادا کرنا ہے‘‘۔

زیرک پور کے  علاقائی مرکز کا انتظامیہ بلاک محکمہ تعمیرات عامہ  (سی پی ڈبلیو ڈی) نے تعمیر کیا ہے اور جلد ہی اس میں  کھیل کود کی دیگر سہولتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

ورچوول طریقے پر  شروع کی گئی اس تقریب میں  300 سے زیادہ افراد نے شرکت کی، جن میں پنجاب اسپورٹس ڈائرکٹر  جناب ڈی پی ایس کھربندا، ڈائرکٹر جنرل ایس اے آئی ، جناب سندیپ پردھان ، سکریٹری ایس اے آئی جناب روہت بھاردواج، ایس اے آئی کے متعدد علاقائی ڈائرکٹر ، کوچ اور ایتھلیٹس شامل تھے۔

Recommended