اس لنک پر کلک کر کے ویب اسٹوری دیکھیے
مٹھائی
ہندوستان میں گلاب جامن،جلیبی،امرتی اور مال پوا سب سے پسندیدہ اور مشہور مٹھائیوں میں سے ایک ہے۔
مشہور مٹھائیاں
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ملک کی مشہور مٹھائیاں آخر کہاں سے آئی ہیں اور ان کی ابتدا کیسے ہوئی؟
میسور پاک
میسور پاک مٹھائی میسور گھرانے کے راجا کرشن راج کے باورچی مَڈَپّا نے پہلی بار بنائی تھی۔
بیسن سے تیار مٹھائی
کہا جاتا ہے کہ باورچی راجا کے لیے میٹھا پکوان بنانا بھول گیا تھا،تو جلد بازی میں انہوں نے بیسن سے ایک مٹھائی تیار کی۔
میسور پاک کا نام
راجا کو یہ خوب پسند آئی۔جب راجا نے اس مٹھائی کا نام پوچھا تو باورچی نے میسور پاک کہہ دیا ۔تب وہاں ‘پاک’ کا معانی’ میٹھا ‘ہوتا تھا۔
لِڈیکینی مٹھائی
لِڈیکینی مٹھائی ،پہلی بار کلکتہ کے حلوائی بھیم چندر ناگ کے ذریعے بنگال میں بنائی گئی تھی۔یہ مٹھائی ہندوستان کے اس وقت کے گورنر۔جنرل کیننگ کی اہلیہ کے لیے بنائی گئی تھی۔
امرتی
امرتی،پہلی بار مغل رسوئی میں جہانگیر کے لیے بنائی گئی تھی۔امرتی کو جانگیری یا جانگری بھی کہتے ہین۔
گلاب جامن
کہا جاتا ہے کہ گلاب جامن شاہ جہاں کے باورچی نے بنایا تھا۔کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ گلاب جامن ترکیوں کے ذریعے ہندوستان لایا گیا پکوان ہے۔
جلیبی
آج جلیبی ہندوستان کی مشہور مٹھائی ہے۔لیکن مانا جاتا ہے کہ جلیبی کی ابتدا پچھم ایشیا میں ہوئی تھی، جہاں اسے جلابیا کہا جاتا تھا۔
مال پوا
کہا جاتا ہے کہ مال پوا کا ذکر رِگ وید میں ‘ اَپوما’ کی شکل میں کیا گیا ہے۔پہلے اسے جو سے بنایا جاتا ہے،بعد میں مال پوا گیہوں اور چاول کے آٹے سے بھی بننے لگے۔
کَردَنت مٹھائی
کَردَنت مٹھائی،1907 میں وِجَیَا کرادنت کے ذریعے بنائی گئی تھی۔یہ کرناٹک ریاست کا میٹھا پکوان ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…