Urdu News

ملک بھر میں وینٹی لیٹرس کی دستیابی سے متعلق اپ ڈیٹ

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

 نئی دہلی،14دسمبر 2021/کووڈ19 وبائی امراض کے انتظام کے لئے ملک بھر میں وینٹی لیٹرس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے   صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے  ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں  سے  موصول ہونے والی مانگ کی بنیاد پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سپلائی کرنے کے لئے  مرکزی طور پر  وینٹی لیٹرس کی  خریداری کا  حکم دیا ہے۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کردہ وینٹی لیٹرس کی تعداد ضمیمہ میں شامل ہے۔

ریاستوں کو ان وینٹی لیٹرس کے  آپریشن کے بارے میں  وسیع تربیت فراہم کی گئی ہے  اور 19 ہزار سے زیادہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل کارکنوں کو  ان سے متعلق تربیت دی گئی ہے۔  ریاستوں کو  مشورہ دیا گیا ہے کہ  وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ  وینٹی لیٹرس کو  ہر وقت مکمل طور پر فعال رکھا جائے گا۔ انہیں یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ   وہ  وینٹی لیٹرس کی  دیکھ بھال  اور رکھ رکھاؤ، اسپتال کے  بنیادی ڈھانچےکی تیاری بشمول میڈیکل گیس پائپ لائن نظام میں زیادہ سے زیادہ آکسیجن پریشر،  وینٹی لیٹرس کے لئے   استعمال کی اشیا کی   وافر دستیابی   اور تربیت یافتہ   افرادی قوت  کے ذریعہ   ان وینٹی لیٹرس کے کاموں یا آپریشن کو یقینی بنائیں۔

Recommended