Urdu News

ٹیکہ کاری مہم ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے: انوراگ ٹھاکر

اطلاع و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر

ٹیکہ کاری مہم ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے: انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی، یکم ستمبر

اطلاع و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے چلائی جاری ٹیکہ کاری مہم ہندوستان کے عزم کو طاہر کرتی ہے اور یہ موثر عوامی تقسیم کی ایک واضح کہانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ بنیاد پر ٹیکہ کاری کرانے والے لوگوں کی تعداد کئی ممالک کی آبادی سے دوگنی تین گنی ہے۔ یہ اصل میں ’آپ کی کوشش‘ ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں منگل کی شام تک کل ٹیکہ کاری کی تعداد 65 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش پہلی ایسی ریاست ہے جس کے ہر شخص کو کورونا وبا سے بچاؤ کے ٹیکے کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔

ملک میں منگل کے روز1.33 کروڑ ویکسین دی گئیں، ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا

ملک میں منگل کے روزویکسی نیشن پروگرام کے تحت ایک کروڑ سے زائد ویکسی نشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں 1.33 کروڑ ویکسین دی گئیں۔ یہ ایک دن میں دی جانے والی ویکسین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، منگل دوسرا دن تھا جب ایک دن میں ایک کروڑ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔ تاہم رات گئے تک ویکسین کی تعداد بڑھ کر 1.33 ہوگئی جو کہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 64.51 کروڑ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 5.21 کروڑ ویکسین دستیاب ہیں۔

Recommended