Categories: صحت

ملک میں 21 جون سے ویکسی نیشن کی رفتار مزید تیزہونے والی ہے:ڈاکٹر ہرش وردھن

ملک میں 21 جون سے ویکسی نیشن کی رفتار مزید تیزہونے والی ہے:ڈاکٹر ہرش وردھن

نئی دہلی ، 19جون (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کے روزنرمان بھون میں وزارت کے ملازمین میں جدید اور موثر ماسک تقسیم کیے۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی نے وزارت کو تقسیم کے لئے تقریباً 12 ہزار ماسک دیئے ہیں ، جو وزارت اور محکمہ کے تمام ملازمین اور افسران میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ21 جون سے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام مستفید افراد کو حکومت ہند کی جانب سے مفت ویکسین دی جائے گی۔ مفت ویکسین ملک کے تمام حصوں اور دور دراز علاقوں میں اسی طرح دستیاب ہوگی جس طرح یہ میٹروز میں مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 27 کروڑ سے زائد مستفید افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ ویکسینیشن کی رفتار تیزی سے بڑھنے والی ہے اور ویکسین کی تیاری میں بھی تیزی آنے والی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے سے ملک کے بیشتر مستفید افراد کو یہ ویکسین ملنے لگے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اب بھی کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے مطابق طریقہ میں ماسک کو مناسب طریقے سے پہننا ، آپس میں محفوظ فاصلہ رکھنا ، باربارہاتھ دھونا اور بھیڑ بھاڑ سے بچنا بھی شامل ہے۔ جب گزشتہ سال کورونا ویکسین کی کھوج کی جارہی تھی ، تب سے بچاو ہی موثر سماجی ویکسین کا حصہ تھے اور یہ ویکسین آنے سے قبل کووڈ سے لوگوں کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago