ملک میں ویکسینیشن پروگرام کا میں اب 12سے 14سال کے بچوں کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔آج سے ویکسینیشن مراکز میں 12-14سال کی عمر زمرہ کے لیے فری ویکسینیشن شروع ہوگا۔مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ”2008، 2009 اور 2010 میں پیدا ہوئے بچوں یا جو پہلے سے ہی 12 سال کی عمر سے زیادہ کے ہیں، انھیں 16 مارچ سے کووڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ کووڈ-19 ویکسین حیدر ا?باد واقع بایولوجیکل ای کے ذریعہ تیار کوربے ویکس ہوگا۔“
حکومت نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لیے کووڈ-19 پریکوشن ڈوز کے لیے کو-موربیڈی کی حالت کو فوراً ہٹا دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بچے محفوظ ہیں تو ملک محفوظ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ”مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 عمر والے طبقہ کے بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگ اب پریکوشن ڈوز لگوا پائیں گے۔ میرا بچوں کے اہل خانہ اور 60 سے زیادہ عمر کے لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔“وزارت نے کہا کہ 14 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے سے ہی چل رہی ٹھیکہ کاری مہم کے تحت ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ”اس لیے 16 مارچ 2022 سے، 60 سال سے زیادہ عمر کی پوری ا?بادی کووڈ ویکسین کی احتیاطی خوراک کے لیے اہل ہوگی۔“