Categories: صحت

آج سے شروع ہوگا12-14سال کے بچوں کا ویکسینیشن، جاری کئے گئے ہدایات

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں ویکسینیشن پروگرام کا میں اب 12سے 14سال کے بچوں کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔آج سے ویکسینیشن مراکز میں 12-14سال کی عمر زمرہ کے لیے فری ویکسینیشن شروع ہوگا۔مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ”2008، 2009 اور 2010 میں پیدا ہوئے بچوں یا جو پہلے سے ہی 12 سال کی عمر سے زیادہ کے ہیں، انھیں 16 مارچ سے کووڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ کووڈ-19 ویکسین حیدر ا?باد واقع بایولوجیکل ای کے ذریعہ تیار کوربے ویکس ہوگا۔“</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حکومت نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لیے کووڈ-19 پریکوشن ڈوز کے لیے کو-موربیڈی کی حالت کو فوراً ہٹا دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بچے محفوظ ہیں تو ملک محفوظ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ”مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 عمر والے طبقہ کے بچوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگ اب پریکوشن ڈوز لگوا پائیں گے۔ میرا بچوں کے اہل خانہ اور 60 سے زیادہ عمر کے لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔“وزارت نے کہا کہ 14 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے سے ہی چل رہی ٹھیکہ کاری مہم کے تحت ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ”اس لیے 16 مارچ 2022 سے، 60 سال سے زیادہ عمر کی پوری ا?بادی کووڈ ویکسین کی احتیاطی خوراک کے لیے اہل ہوگی۔“</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago