Urdu News

ہم ملک میں چلائے جانے والے ویکسی نیشن پروگرام میں امریکہ سے بھی آگے : ڈاکٹر ہرش وردھن

ڈاکٹر ہرش وردھن

کورونا پر تشکیل دیئے گئے وزرا کے گروپ کے 29 ویں اجلاس کی صدارت کی

نئی دہلی ، 29جون (انڈیا نیرٹیو)

 مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک میں کورونا سے بچاو کے لیے چلائے جانے والے ویکسی نیشن پروگرام کے تحت اب تک 32.36 کروڑ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ ٹیکہ کاری پروگرام میں ہم امریکہ سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ 

پیر کے روز کورونا کے سلسلے میں تشکیل دیئے گئے وزراکے گروپ کے 29 ویں اجلاس میں اب تک ہونے والے کاموںپر چرچہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ریاستوں کو اب انلاک کیا جارہا ہے لیکن لوگوں کو کورونا کی روک تھام کے لیے اقدامات ضروراپنانے چاہئے۔ ماسک لگانا ، جسمانی فاصلے اور ہینڈ ہائیجین کا خصوصی خیال رکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے زیادہ تر نئے معاملے مہاراشٹر ، کیرالہ ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال اور اڈیشہ سے پائے جارہے ہیں۔ 19 ریاستوں میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد دس سے کم ہوگئی ہے۔

ملک میں میوکر مائکوسس کے 40.84 ہزارمعاملے سامنے آئے

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک ملک میں میوکر مائکوسس کے 40.84 ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 34 ہزار سے زیادہ کیسز یعنی 85 فیصد لوگ کورونا مریض رہ چکے ہیں ، 52.69 فیصد مریض وہ رہے جنہوں نے اسٹیرائڈ استعمال کیا۔ 64.11 فیصد مریضوں کو ذیابیطس سمیت دیگر سنگین بیماریاں تھیں۔ اب تک 3129 افراد کی میوکر مائکوسس سے اموات ہوئی ہیں۔

Recommended