Urdu News

ملک میں کورونا وائرس کے تازہ ترین کیا ہے صورت حال؟ جانئے اس رپورٹ میں

کورونا وائرس

نئی دہلی، 17 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)

 ملک میں یومیہ کورونا انفیکشن کی شرح 8.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9 ہزار 111 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 24 متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی۔

اس دوران 6313 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 44235772 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے ریکوری کی شرح 98.68 فیصد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 60313 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

ویکسینیشن کی بات کریں تو پچھلے 24 گھنٹوں میں 198 خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا کے خلاف ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 108436 لوگوں کی جانچ  کی گئی ہے۔ اب تک کل 92.41 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

جھارکھنڈ میں کورونا پھیلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 نئے مریض

جھارکھنڈ میں کورونا آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے۔ اب تک ریاست کے 17 اضلاع اس کی زدمیں آ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔

کئی جگہوں پر ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں داخلے سے قبل ایک بار پھر ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 908 افراد کے  سیمپلس کی جانچ کی گئی۔ اس جانچ میں 27 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

دارالحکومت رانچی میں کورونا انفیکشن کا سب سے زیادہ قہرہے۔ رانچی کے اسپتال میں 63 مریض زیر علاج ہیں۔ مشرقی سنگھ بھوم میں 28 اور دیوگھر میں 14 مریض زیر علاج ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مشرقی سنگھ بھوم میں 22 نئے مریض، رانچی میں دو، سرائیکیلا میں دو اور کوڈرما میں ایک مریض پایا گیا ہے۔

Recommended