نئی دہلی،8دسمبر 2021/ استفادہ کنندگان بشمول بچوں کو غذائی امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آنگن واڑی ورکرس کے مدد گاروں نے کووڈ کےدوران 15 دن میں ایک مرتبہ مستفدین کی دہلیز پر سپلیمنٹری نیوٹریشن (تکمیلہ غذائیت) تقسیم کیا۔ وبائی امراض کے اثرات کو محدود کرنے کے لئے ملک بھر کے تمام آنگن واڑی مراکز کو بندکردیا گیا تھا۔ مزید برآں آنگن واڑی کارکنوں نے مقامی انتظامیہ کی معاشرتی نگرانی، بیداری پیدا کرنے کےساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً انہیں تشویش کردہ انہیں دیگر کاموں میں بھی مدد کی۔
حکومت نے غذائیت کی کمی کےمسئلہ کو اعلی ترجیح دی ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے براہ راست ہدفی مداخلت کے طور پر امبریلا انٹی گریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسیز (آئی سی ڈی ایس) اسکیم کے تحت آنگن واڑی خدمات ، نوعمر لڑکیوں کے لئے اسکیم،اور پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا( پی ایم ایم وی وائی)جیسی کئی اسکیموں کونافذ کیا ہے۔
مالی سال 19-2018 سے 21-2020 تک پوشن ابھیان اور آئی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت جاری کئے گئے فنڈز کی تفصیلات
رقم لاکھ روپےمیں
مالی سال 19-2018 سے 21-2020 تک جاری کردہ کل مرکزی فنڈ |
|
پوشن ابھیان |
آئی سی ڈی ایس اسکیم |
5,31,279.08 |
26,10,031.55 |
بچوں میں کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے بیشتر ریاستوں میں 21-2020 کے بڑے حصے کے لئے اسکول بند ہیں۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایس ایف اے) 2013 کے تحت بچوں کے قانونی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اور معزز سپریم کورٹ کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولی تعلیم اورخواندگی کے محکمےنے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں فوڈ سیکورٹی الاؤنس فراہم کرنے کے لئے درج ذیل مشورے جاری کئےہیں۔
فوڈ سیکورٹی الارم میں کھانے کے اناج، دالوں کا خشک راشن تیل وغیرہ پر مشتمل ہے تاکہ بچوں کو ان کی غذائیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ تاکہ ان کی قوت مدافعت کو محفوظ رکھاجاسکے۔
- اسکولوں کے بند ہونے کی مدت کے دوران کھانے کے اناج اور کھانا پکانے کی لاگت پر مشتمل فوڈ سیکورٹی الاؤنس (ایف ایس اے) کی فراہمی سے متعلق ایڈوائزری 20 مارچ 2021 کو جاری کی گئی تھی۔
- موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی غیرمعمولی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار کے خصوصی اقدام کے طور پر ایف ایس اے فراہم کرنے کے لئے رہنما خطوط کے ساتھ ایڈوائزی29 اپریل 2020 کو جاری کی گئی تھی۔
- 31 جولائی 2020 کو اسکولوں کے کھلنے تک کھانےکے اناج اور دالیں، تیل وغیرہ (کھانا پکانے کی لاگت کے برابر) پر مشتمل ایف ایس اے کی مسلسل فراہمی کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی گئی۔
حکومت ہند نے فوڈ سیکورٹی الاؤنس فراہم کرنے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مکمل تعاو ن کیا ہے اورریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 12882.11 کروڑ روپے موجودہ شیئرنگ پیٹرن کے مطابق مرکز ی امداد کے طورپر جاری کئے۔ مزید یہ کہ ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 34.45 لاکھ میٹرک اناج مختص کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی تقریباً 5826.96 کروڑ روپے کا اپنا کم از کم لازمی حصہ فراہم کیا ہے۔ 21-2021 کے دوران11.20 لاکھ اسکولوں میں زیر تعلیم تقریباً 11.80 کروڑ بچے اس اسکیم کے تحت مستفیدہوئے ہیں۔
یہ جانکاری خواتین او ر بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔