Urdu News

ٹیکہ اندازی کے لیے واٹس ایپ پرسلاٹ بکنگ کی سہولت:مرکزی حکومت

ٹیکہ اندازی کے لیے واٹس ایپ پرسلاٹ بکنگ کی سہولت

کورونا وبا کی تیسری لہر کے انتباہ کے بعد مرکزی حکومت نے ملک میں ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واٹس ایپ پربھی کورونا ٹیکہ کے سلاٹ بکنگ کرانے کی سہولت فراہم کی ہے۔مرکزی حکومت نے اب عوام کو واٹس ایپ کے ذریعہ ٹیکہ کے لیے سلاٹ بک کرانے کی سہولت فراہم کی ہے۔

مرکزی وزیر صحت نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔اس سہولت کابھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے عوام اب سکنڈس میں اپنے لیے کورونا ٹیکہ کاسلاٹ بک کراسکتے ہیں۔سلاٹ بک کرانے کے لیے عوام پہلے My Gov India Corona Help Deskکے نمبر91-9013151515 کو اپنے فون میں سیوکرلیں۔ اس کے بعد واٹس ایپ میں اس نمبر پر سلاٹ بک کرنے کیلئے میسیج روانہ کریں۔فوری آپ کے فون نمبرکو6 عددپرمشتمل او ٹی پی آئیگاوہ او ٹی پی انٹرکرتے ہوئے نمبرکی تصدیق کرلیاجائے گا۔اس کے بعدتاریخ،لوکیشن،پن کوڈ،ویکسین ٹائیپ کے علاوہ دوسری تفصیلات درج کریں۔

خانہ پری کی تکمیل کے بعدکنفرم کرنے کی صورت میں آپ کاسلاٹ بک ہوجائے گا۔اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے ایپ کوویکسین سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی بھی سہولت فراہم کی ہے۔اس کے لیے آپ کو واٹس ایپ پر9013151515 پرڈاؤن لوڈسرٹیفیکٹ میسیج کرنا ہوگااس کے بعد اگراو ٹی پی اور نام کی تصدیق ہوگئی توآپ کا ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ ڈاؤن لوڈہوجائے گا۔

Recommended