کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر ڈبلیو ایچ او الرٹ
جنیوا ، 18 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظرالرٹ جاری کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ، گزشتہ ہفتے دنیا میں کورونا وائرس کے معاملوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ صورت حال امریکہ اور یورپ میں بڑھتے ہوئے وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے بدھ کے روز شائع ہونے والے ہفتہ وار اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ جنوری کے آغاز میں دنیا میں کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد ہر ہفتے پچاس لاکھ کے قریب تھی ، لیکن اس کی رفتار فروری کے وسط میں ڈھائی لاکھ ہو گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ یہ لگاتار تیسرا ہفتہ ہے جب دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ نئے مریضوں کی تعداد کا اسی فیصد امریکہ اور یورپ میں پایا جاتا ہے۔یوروپ میں پازیٹومعاملوں کی تعداد میں چھ فیصد اضافہ ہوا جب کہ اموات کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ فرانس ، اٹلی اور پولینڈ میں زیادہ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں کوروناوائرس کے 35871 نئےمعاملے
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 35 ہزار 871 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11474605 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 172 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 159216 تک جا پہنچی ہے۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 252364 فعال مریض ہیں۔کورونا سے اب تک 11063025 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک کی صحت یابی کی شرح 96.41 فیصد رہی ہے۔ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
شمال مشرق میں کورونامتائثرین کی تعداد334337 ہوئی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 نئے مریضوں کی شناخت
شمال مشرق (آسام ،تریپورہ،ناگالینڈ،منی پور،اروناچل ،میزورم ،میگھالیہ،سکم ) میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
شمال مشرق میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 50 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 334337 ہوچکی ہے۔جب کہ 329997 مریض صحت مندہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 44 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ وہیں 419 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اس دوران کورونا متاثر 2300 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور05 مریض شمال مشرق سے باہر چلے گئے ہیں۔
احمد آباد: کورونا کا بڑھتا ہوا خطرہ کے پیش نظر لوکل ٹرانسپورٹ بس سروس اگلے احکامات تک بند
میونسپل کارپوریشن نے کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر جمعرات کی صبح سے مقامی ٹرانسپورٹ اے ایم ٹی ایس اور بی آر ٹی ایس بسیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی بھی روٹ پر اے ایم ٹی ایس اور بی آر ٹی ایس بسوں کا آپریشن اگلے احکامات تک بند رہے گا۔ نیز نجی اور سرکاری جیمز ، گیم زون ، اسپورٹس کلب وغیرہ جمعرات سے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔ آج ، احمد آباد میں کورونا انفیکشن کی تعداد 271 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، شہر اور ضلع میں کورونا کے 271 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، ایک مریض کی موت کے بعد احمد آباد شہر کے علاقے میں مرنے والوں کی کل تعداد 2ہزار،326 ہوگئی۔وہیں شہر اور ڈسٹرکٹ میں کورونا-مثبت کیسوں کی کل تعداد 65,363ہو گئی ہے، جب کہ 61 970 مریض صحت مندہوکر گھر واپس آچکے ہیں۔