صحت

سردیوں کی سوغات: گڑ گوند کے لڈو

نئی دہلی،21 دسمبر، (انڈیا نیریٹو)

تحریر:آمنہ فاروق

منجانب:رعنا فاروق

 

گڑ گوند کے لڈو سردیوں میں بے حد فائدے مند ہیں۔ ان کو کھانے کے بہت سے فوائد ہیں۔

یہ لڈو کھانے سے قمر میں درد نہیں ہوگا۔

جوڑوں کے درد سے راحت ملتی ہے۔

ہڈیئوں کی مظبوطی کے لیئے بے حد مفید ہے۔

موسم سرما میں بدن میں گرمی رہیگی۔

گوند کے لڈو پورے شمالی ہندوستان میں موسم سرما کا ایک مقبول پکوان ہے جس میں گندم کا آٹا، گوند اور گڑ جیسے اجزاء شامل ہیں۔

یہ خاص طور پر سردیوں میں تیار کیے جاتے ہیں اور دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی دیے جاتے ہیں۔

ان کو تیار کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔جھٹ پٹ تیار ہونے والی یہ ریسیپی اس سردی آپ لوگ بھی آزمایئں۔

یہ لڈو تیار کرنے کے لیے  مندرجہ ذیل اشیاء کا استعمال کریں

گندم کا آٹا

بھنے ہوئے چنے کا آٹا

گوند

گڑ

گھی

بادام

ناریل

کاجو

اکھروٹ کی گری

چھوارے/کھجور

چاروں مغز

مکھانے

چھوٹی الائچی کا پاوڈر

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے ایک پین لیں۔اس میں تمام میوہ ڈال کر خشک بھون لیں۔ پھر میووں کو نکال کر ان کو مکسی کے جار میں پیس لیں۔اسی پین میں گھی گرم کرنے کے لیئے رکھ دیں۔اس کے بعد گندم کا آتٹا ڈال کراچھی طرح بھون لیں۔پھر ایک دوسرے پین میں گڑ کو دو گلاس پانی کے ساتھ ڈال کر پکا لیں۔

بھنے ہوئے آٹے میں چنے کا آٹا تمام میوہ جات ،تل اور  پکے ہوئے گڑ کو ان تمام اجزاء میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اس کے بعد ہاتھوں پر گھی لگا کر ان کو مناسب لڈو کی شکل دیں کر گول گول بنا لیں۔

لیجیئے ہو گئے تیار صحت بخش سردیوں کی سوغات۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago