صحت

سردیوں میں ضرور آزمائیں یہ نسخہ،وٹامن ڈی کے ساتھ ملےگا بھرپور ذائقہ

ڈاکٹر مہوش نور

اگر آپ موسم سرما میں  وٹامن ڈی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہتی ہیں تو اس دلچسپ نسخے کو ضرور آزمائیں۔

جب سردی کا موسم آتا ہے تو اکثر لوگوں کو اچھی مقدار میں وٹامن ڈی نہیں مل پاتا ہے۔در اصل اس موسم میں سورج کی روشنی اکثر نہیں آتی ہے۔ایسے میں ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ اپنی خوراک کے ذریعے وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کریں۔وٹامن ڈی کی کمی ہونے سے شخص کو ڈپریشن،سیزنل ڈس آرڈر،آسٹیو پوروسیس،آٹو امیون کنڈیشن اور دوسری کئی طرح کی پریشانیاں ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ بھی اپنی خوراک میں وٹامن ڈی کو بڑھانا چاہتی ہیں تو اس موسم سرمامیں کچھ زبردست نسخے کو آزما سکتی ہیں۔تو چلیے آج اس مضمون میں ہم آپ کو کچھ ایسے ہی نسخے کے بارے میں بتا رہے ہیں،جو سردیوں کے موسم میں آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔

بنائیں مشروم پلاؤ

مشروم میں وٹامن ڈی  کنٹینٹ کافی زیادہ پایا جاتا ہے، اس لیے اسے موسم سرما کی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔آپ مشروم کی مدد سے مشروم پلاؤ بناکر گرم گرم پروس سکتی ہیں۔

:ضروری اشیا

ضروری اشیا

 تین بڑے چمچ تیل

ایک کپ چاول

دو سو سے ڈھائی سو گرام سفید بٹن مشروم

ایک پیاز باریک کٹی ہوئی

ایک ٹماٹر

ایک آلو

ایک سے دو ہری مرچ

آدھا چمچ ادرک ،لہسن کا پیسٹ

ایک کپ ناریل کا دودھ

حسب ضرورت پانی

نمک حسب ذائقہ

ایک تیز پتہ

ایک انچ دال چینی

دو سے تین الائچی

تین سے چار  لونگ

پانچ سے چھ کالی مرچ

ایک چھوٹا چمچ زیرہ

:مشروم پلاؤبنانے کا طریقہ

سب سے پہلے چاول کو پانی کی مدد سے اچھی طرح دھوئیں۔اس کے بعد آپ اسے ۲۰ منٹ کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔

اب آپ سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں۔

اب ایک پریشر کوکر میں تیل گرم کریں۔

اب آپ اس میں زیرہ اور دوسرے مسلم گرم مسالے ڈالیں اور مہک آنے تک بھونیں۔

اب اس میں پیاز اور ادرک ۔لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔

اب کٹے ہوئے ٹماٹر،آلو اور مشروم ڈالیں۔درمیانی آنچ پر مشروم کو آدھا پکنے تک ۴ سے ۵ منٹ تک بھونیں۔بیچ بیچ میں اسے چلاتے رہیں۔

اب چاولوں سے پانی الگ کر بھیگے ہوئے چاول اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈالیں اور ایک سے دو منٹ تک بھونیں۔

اب آپ اس میں ناریل کا دودھ اور پانی ڈالیں۔

ساتھ ہی حسب ذائقہ نمک ڈال کر ملائیں۔

اب آپ مشروم پلاؤ کو ۲ سے ۳ سیٹی آنے تک پکائیں۔

اب گیس بند کریں اور پریشر نکلنے دیں۔

پریشر ختم ہو جانے کے بعد آپ ڈھکن ہٹائیں اور دھنیا یا پودینا سے سجاکر مشروم پلاؤ کو پروسیں۔

مشروم پلاؤ
Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago