Urdu News

صحت کا عالمی دن

@WHO

صحت کا عالمی دن

آج صحت کا عالمی دن ہے۔ یہ دن عالمی صحت کے بڑی اہمیت والے موضوع کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانےکے لیے منایا جاتا ہے۔ پچھلے کئی سالوں میں ، اِس دن کے ذریعے ذہنی صحت ، زچگی ، بچوں کی دیکھ بھال اور ماحولیات کی تبدیلی جیسے صحت سے متعلق بہت سے اہم معاملات سامنے لائے گئے ہیں ۔ 

عالمی صحت کے دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ صحت کا عالمی دن اُن لوگوں کے تئیں تشکر کے دوبارہ اظہار کا دن ہے، جو کرہ ارض کو صحت مند رکھنے کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن حفظانِ صحت کے شعبے میں تحقیق اور اختراع کی حمایت کرنے کے تئیں اپنے عہد کا دوبارہ اظہار کرنے کا بھی دن ہے ۔ انہوں نے ہر کسی سے اپیل کی کہ وہ کووڈ انیس کے خلاف جنگ پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ماسک پہنیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور دوسرے پروٹوکول کی پیروی کے ساتھ ساتھ ہر ممکن احتیاط برتیں ۔

 جناب مودی نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بہتر کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں اور صحت مند رہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اعلیٰ قسم اور مناسب قیمت پر دستیاب حفظانِ صحت تک لوگوں کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت سرکار ، آیوشمان بھارت اور پردھان منتری جن اوشدھی یوجنا سمیت کئی طرح کے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کووڈ انیس کے خلاف جنگ کو مستحکم کرنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم بھی چلا رہا ہے ۔ 

اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ وباءابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور لاپرواہی کی بالکل گنجائش نہیں ہے ۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی صحت کے دن کے موقع پر یہ سال کورونا کے خلاف لڑائی کیلئے اور زیادہ جوش پیدا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی باری پر ٹیکہ لگوائیں اور کووڈ کے لحاظ سے مناسب رویہ اپنائیں ۔ 

اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر حفظان صحت کے سبھی کارکنوں اور پیش پیش رہنے والے سبھی ورکروں کا کووڈ-19 سے نمٹنے میں اُن کی انتھک کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ 

ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں بھارت نے ملک کو مزید صحت مند بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کئے ہیں ۔

Recommended