Urdu News

یوگی آدتیہ ناتھ بھی جانچ کے بعد کورونا مثبت پائے گئے

یوگی آدتیہ ناتھ بھی جانچ کے بعد کورونا مثبت پائے گئے

یوگی آدتیہ ناتھ بھی جانچ کے بعد کورونا  مثبت پائے گئے

لکھنؤ ، 14 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں عالمی وبائی مرض کی دوسری لہر سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی متاثر پائے گئے ہیں آج ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ خود کورنٹائن میں چلے گئے ہیں وزیراعلیٰ کے دفتر کے او ایس ڈی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے نجی سکریٹری کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد سے ہی بے حد احتیاط برت رہے تھے اور انہوں نے کل ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

چیف منسٹر آفس انتہائی احتیاط برت رہا تھا اور انہوں نے کل خود کو الگ تھلگ کرلیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ٹوئٹرپر دی ہے۔ ان کا ٹسٹ کل ہوا تھا جس کی رپورٹ آج آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے سرکاری رہائش گاہ میں کورنٹائن میں ہیں اور وہیں سے سرکاری کام کررہے ہیں۔

چیف منسٹر آفس کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس پی گوئل ، سکریٹری اجیت سنگھ اور ان کے او ایس ڈی ابھیشیک کوشک کورونا پوزیٹیو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد کل وزیر اعلیٰ آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔

واضح ہو کہاتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کے روز کورونا سے متاثر ہوگئے ۔ یہ اطلاع خود وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کر کے دی ہے۔ جبکہ وزیراعلی ٰ 05 اپریل کو لکھنؤ کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی (سول) اسپتال میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی ۔وزیراعلیٰ نے منگل کے روز اس وقت خود کو آئیسولیٹ کر لیا تھا جب ان کے دفتر کے کچھ لوگوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ اب انہوں نے اطلاع دی ہے کہ کووڈ کی ابتدائی علامات نظر آنے کے بعد میری رپورٹ بھی مثبت آئی ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میں آئیسولیٹ ہوں اور ڈاکٹروں کی مشاورت پر پوری طرح عمل پیرا ہوں۔ میں تمام کام ورچوئلی انجام دے رہا ہوں۔

Recommended