Urdu News

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب کرن رجیجو نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا نیا لوگو لانچ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگو کھیل کود میں عمدگی کے فروغ کے سلسلے میں ایس اے آئی کے تعاون کو نمایاں کرتا ہے

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب کرن رجیجو نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا نیا لوگو لانچ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگو کھیل کود میں عمدگی کے فروغ کے سلسلے میں ایس اے آئی کے تعاون کو نمایاں کرتا ہے

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب کرن رجیجو نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا نیا لوگو لانچ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگو کھیل کود میں عمدگی کے فروغ کے سلسلے میں ایس اے آئی کے تعاون کو نمایاں کرتا ہ

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب کرن رجیجو نے آج دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا نیا لوگو لانچ کیا۔ اس تقریب میں کھیل کود سکریٹری روی متل، انڈین اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر جناب نریندر بترا اور ایس اے آئی کے ڈائرکٹر جنرل جناب سندیپ پردھان نے اسٹیڈیم میں وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ شرکت کی۔ متعدد ایتھلیٹ حضرات، کوچ حضرات اور کھیل کود کے دیگر شائقین نے بھی اس تقریب میں ملک بھر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے شرکت کی۔

نئے ایس اے آئی لوگو کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ایس اے آئی کھیل کود ایکو نظام میں قائدانہ کردار ادا کرتی آئی ہے اور اس نے کھیل کود میں عمدگی کو فروغ دینے میں بنیادی کردار ادا کیاہے۔ اس نے ایتھلیٹ حضرات کو درکار ضروری مدد فراہم کی ہے تاکہ وہ اپنے کھیل کود کے کیرئیر کو آگے بڑھا سکیں اور حصولیابیوں سے بھرپور زندگی کی جانب قدم بڑھا سکیں اور کھیل کود کی دنیا میں اپنا نام روشن کر سکیں۔ متعدد معروف شخصیات کی کامیابی سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ ایک کھلاڑی کو ایس اے آئی میں آگے بڑھنے کے بڑے عمدہ مواقع فراہم کرائے جاتے ہیں۔ لفظ ایس اے آئی بذاتِ خود مختلف النوع شراکت داروں کی قطار میں اس ادارے کو ایک منفرد شناخت عطا کرتا ہے اور یہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے شایانِ شان ہے۔ بھارتی ترنگا اور چکر کا نیلا رنگ قومی جوش و جذبے میں اضافہ کرتا ہے کیونکہ ایس اے آئی نے کھیل کود برادری کے چند ایسے بڑے ناموں کی پرورش کی ہے جو  مطلع عالم پر بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کھیل کو د کے سکریٹری جناب روی متل نے ایس اے آئی کو ایک نیا لوگو جس کے لئے بڑی تعداد میں اندراجات وصول ہوئے تھے، کا ڈیزائن وضع کرنے کی پہل قدمی کے لئے مبارکباد پیش کی۔

ایس اے آئی کو ملک میں اس وقت سے کھیل کود ایکو نظام میں محوری حیثیت حاصل رہی ہے جب 1982 میں اس کا قیام عمل میں آیا تھا اور یہ ادارہ ملک بھر کے بنیادی سطح کے ہونہار کھلاڑیوں کی شناخت اور انہیں پروان چڑھانے میں سرگرم کردار ادا کرتا آیا ہے۔ نیا لوگو یا علامتی نعرہ ایس اے آئی کی کایہ پلٹ کے سفر کی علامت ہے جس سے ملک میں کھیل کود میں عمدگی پیدا کرنے کے لئے بنیادی سطح کے ہونہار کھلاڑیوں کی شناخت اور پرورش کا پہلو اجاگر ہوتا ہے۔

Recommended