Urdu News

مشہور کوچیپوڑی ڈانسر پد م شری شوبھا نائیڈو کا انتقال

<h3 style="text-align: center;">مشہور کوچیپوڑی ڈانسر پد م شری شوبھا نائیڈو کا انتقال</h3>
<p style="text-align: right;">حیدرآباد (تلنگانہ) ، 14 اکتوبر (آئی این بیورو)</p>
<p style="text-align: right;"> مشہور کوچیپوڑی ڈانسر پد م شری شوبھا نائیڈو کا بدھ کی صبح حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 1956 میں وشاکھاپٹنم ضلع کے اناکاپلے میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے 12 سال کی عمر میں کوچی پوڑی ڈانس شروع کردیا تھا۔</p>
<p style="text-align: right;">شوبھا نائیڈونے بطور شاگرد ویمپتی چنتیام میں شمولیت اختیار کی اور ویمپتی ڈانس میں تمام کردار ادا کیے۔ ستیہ بھاما ، پدماوتی اور چنڈالیکا کے کرداروں میں عمدہ اداکاری کرنے والی شوبھا نائیڈو کو 2001 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں ہی کوچیپوڑی ڈانس میں مہارت حاصل کی اور سنگیت کلا اکیڈمی کے ناٹکوں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ شوبھا نائیڈو نے اپنے سرپرست کے ساتھ ملک و بیرون ملک اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی ڈانس ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کی۔ کوچیپوڑی میں نمایاں شراکت کے لیے شوبھا نائیڈو کو 1999 میں سنگت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ بھی دیا گیا۔</p>.

Recommended