ہمیں فالو کریں

قومی


ملک میں کسانوں کی تحریک سے فکر مند حکومت نے کسان تنظیموں کے نمائندوں کو یکم دسمبر کو مذاکرات کے لئے مدعو کیا ہے۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسان تنظیموں کو یکم دسمبر کو سہ پہر 3 بجے، نئی دہلی کے وگیان بھون میں بات چیت کرنے کی دعوت دی ہے۔ وزراء کی ایک اعلی سطح کی کمیٹی کسانوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ اس میٹنگ میں ان تمام تنظیموں کو دعوت دی گئی ہے جو پچھلی میٹنگ میں بلائے گئے تھے۔


میں شہلا رشید کا باپ ہوں ، شہلا 2017کے بعد کشمیر ی سیاست میں کود گئیں۔ شہلا رشید کا کشمیری سیاست میں حصہ لینا میرے لیے ایک بہت بڑی خبر تھی یا یوں کہہ لیں کہ ایک سرپرائز نگ نیوز تھی۔کشمیری سیاست سے پہلے شہلا قومی سیاست میں مشغول تھیں۔سی پی ایم ایل نے شہلا کو پروجیکٹ کیا تھا ۔ سی پی آئی ایم ایل کی باضابطہ ممبر تھیں اور مجھے کچھ دنوں بعد پتہ چلا کہ پارٹی نے اسے میرٹھ کے لیے پہلے ہی منتخب کر رکھا تھا۔شہلا نے کچھ دن پہلے میرٹھ کا پورا پرپوزل سمجھایا ۔


مرکزی حکومت کے عہدیداروں نے بھی اس کی تعریف کی ہے۔ نتیش نے کہا کہ یہ میری تجویز تھی ۔ اس کو 2018 تک ہونا تھا ، لیکن آر او بی بننے میں کچھ وقت لگا۔ اس کے بعد وزیر ریلوے اور ریلوے کے عہدیداروں سے بات کرنے کے بعد اس کام میں تیزی لائی گئی۔افتتاحی تقریب میں وزیرا علیٰ کے ساتھ ہی مرکزی وزیر روی شنکر پرساد ، نائب وزیر اعلی تار کشور پرساد ، نائب وزیراعلیٰ رینو دیوی ، سڑک تعمیرات کے وزیر منگل پانڈے ، رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو ، د یگہا ایم ایل اے سنجیو چورسیا اور ایم ایل اے ریت لال یادو موجود تھے۔


کولگام میں سی آر پی ایف کا ایک افسر اپنے ہی کیمپ کے اندر اچانک بے ہوش ہوا، اسے اگرچہ کولگام ضلع اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا


جی ایچ ایم سی انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد سٹی پولیس نے سیکور یٹی کے وسیع تر انتظامات کئے ہیں اور دونوں شہروں میں 22 ہزار پولیس فورس تعینات کی جارہی ہے۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے پریس کانفرنس سے کہا کہ جی ایچ ایم سی کی انتخابی مہم اختتام کو پہنچی ہے۔اورآج یکم دسمبر کو انتخابات کے لیے نیم فوجی دستے اور ریاستی پولیس کے عملہ کو تعینات کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنس کی نشاندہی کی ہے اور ان کی سیکوریٹی کے لیے انسپکٹر رتبہ کے عہدیداروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اسٹرائیکنگ فورس، ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور 293 پولیس پکٹس انتہائی حساس علاقوں میں تعینات کیے گئے ہیں۔ انجنی کمار نے کہا کہ آرمڈ پولیس کی 6 خصوصی ٹیمیں قائم کی گئیں ہیں جو انتہائی حساس علاقوں میں گشت کرے گی


ضلع پونچھ میں پیر کی صبح ایک مشتبہ پاکستانی طیارے کی کنٹرول لائن کے نزدیک پرواز کے بعد ہائی الرٹ جاری کریا گیا ہے۔بعد ازاں یہ معاملہ فضائیہ کے ساتھ اٹھایا گیا تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ پاکستانی طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پیش آیا اور اس کا پتہ اُس وقت چلا جب کنٹرول لائن کے نزدیک شہپور اور سوجیان کے درمیان دھوئیں کی ایک لکیر بن گئی۔


ادے پور کی پہلی خاتون چیئرمین اور راجستھان کی سابق وزیراور راجسمند کی ایم ایل اے کرن مہیشوری اتوار کی رات کورونا انفیکشن کے باعث انتقال کر گئیں۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے سابق وزیر کرن کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے اور خدا سے ان کی روح کے سلامتی کی دعا کی ہے۔


واضح ہوکہ کپواڑہ میں پاکستان کی کھس پیٹھ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے ذریعے آئے دن اس طرح کے خلاصے ہوتے رہتے ہیں تاہم ہندستان فوج کی بھی کڑی نظر ہے تاکہ کوئی پاکستانی کھس پیٹھ باڈر پار سے ہندستانی میں نہ کھس آئے، چوں کہ وادی میں برف باری شروع ہے اور برف باری کی وجہ سے متعدد شاہراہ بند ہے اس دوران پاکستان کی طرف سے اس طرح کی کوشش یقیناً شرمناک ہے۔


 بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہونے والا مگ 29 کے ملبہ کاکچھ حصہ سمندرسے برآمد کرلیا ہے ، لیکن 72 گھنٹے بعد بھی لاپتہ پائلٹ کمانڈر نشانت سنگھ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پائلٹ اور جہاز کے ملبے کو ٹریک کرنے کے لیے 09 جنگی جہاز اور 14 طیاروں کو لگایا گیا ہے۔ میرینز اور ساحلی پولیس کے ذریعہ بھی تلاش جاری ہے اور آس پاس کے ماہی گیری کے گاﺅں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔


واضح ہو کہ کسان دہلی کے مختلف باڈر پر پچھلے کئی دنوں سے بیٹھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج سے جہاں روز مرہ کام کاج کرنے والوں کو پریشانی ہو رہی ہے وہیں دہلی میں سبزیاں اور دودھ کی کمی کو لے کر بھی لوگ پریشان ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ نیا زرعی ترمیمی بل میں ایم ایس پی کو بحال کر دیا جائے تو ہم اپنا احتجاج ختم کردیں گے۔

To Top