Urdu News

امیتابھ بچن نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دی

امیتابھ بچن نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دی

<h3 style="text-align: center;">امیتابھ بچن نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دی</h3>
<p style="text-align: right;">دیوالی کا تہوار پورے ملک میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس سال 14 نومبر کو دیوالی منائی جارہی ہے۔چھوٹی دیوالی دیوالی سے ایک دن پہلے منائی جاتی ہے۔ اس خاص موقع پر ، بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔</p>
<p style="text-align: right;">اس تصویر میں جیا بچن امیتابھ بچن کے ساتھ بھی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں ، دونوں پھلجھڑی  جلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ امیتابھ بچن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’دیوالی کی مبارکباد! خوشی ، امن ، خوشحالی اور بے حد پیار۔ ‘</p>
<p style="text-align: right;">امیتابھ بچن اور جیا بچن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہیمداح بھی ان کی اس تصویر پر رد عمل دے رہے ہیں۔ امیتابھ بچن ، جو سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں ، ان دنوں’کون بنے گا کروڑپتی‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ امیتابھ بچن تقریباً پانچ دہائیوں سے بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔</p>.

Recommended