Urdu News

بہارمیں این ڈی اے نےکما ل کردیا: پرکاش جاوڈیکر

بہارمیں این ڈی اے نےکما ل کردیا: پرکاش جاوڈیکر

بہارمیں این ڈی اے نےکما ل کردیا: پرکاش جاوڈیکر

نئی دہلی ، 11 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جیت پر ، مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ بہارمیں بہار آگئی، این ڈی اے نےکمال کا کام کیا۔ بہار کے ساتھ ساتھ ، ملک کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ملک بھر کے انتخابی نتائج نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ نریندر مودی ملک کے سب سے قابل اعتماد رہنما ہیں۔ لوگ ان کی ترقی کی طرف گامزن ہونا چاہتے ہیں۔ انہیں عوام سے بے حد محبت اور اعتماد حاصل ہے۔ عوام نے حزب اختلاف کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل رات گئے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام کے آشیرواد سے جمہوریت نے ایک بار پھرکامیابی حاصل کی ہے۔

واضح ہو کہ بہار الیکشن میں این ڈی اے کو واضح اکثریت ملی ہے۔ این ڈی اے پر بہار کے لوگوں نے اعتماد کیا ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی یو نے بہار الیکشن جیت کو ایک بڑی کامیابی کہا ہے۔

Recommended