Urdu News

سودیشی آکاش میزائل کی برآمد کو منظوری

سودیشی آکاش میزائل کی برآمد کو منظوری

سودیشی آکاش میزائل کی برآمد کو منظوری

Approval for export of indigenous Akash missiles

نئی دہلی ، 31 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

’خود انحصار‘مہم کے تحت بھارت دفاعی پلیٹ فارم اور مختلف اقسام کے میزائل بنا کر لگا تار ایرو اسپیس کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔

آکاش میزائل سسٹم ملک کا اہم میزائل ہے جس میں 96 فیصد سے زیادہ دیسی ساز و سامان سے تیار کیا گیا ہے ۔ سطح سے فضا میں مار کرنے والی آکاش میزائل کی حد 25 کلومیٹر ہے۔

اس میزائل کو 2014 میں ہندوستانی فضائیہ اور 2015 میں ہندوستانی فوج میں شامل کیا گیا تھا۔اس میزائل کی نمائش بین الاقوامی نمائشو جیسے دفاعی نمائش ، ایرو انڈیا کے دوران بھی کیا گیا جس پر کوئی دوست ممالک نے اس کے لیے تئیں دل چسپی دکھائی ہے ۔

ایکسپورٹ کمیٹی میں وزیر دفاع ، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر ہوں گے

کابینہ کی منظوری نہ منے سے آکاش میزائل سسٹم لینے کے خواہش مند دوست ممالک سے سودے پر آگے کوئی بات چیت نہیں ہو پا رہی تھی۔

اب کابینہ کے اس اقدام سے ملک کو اپنی دفاعی مصنوعات کو بہتر بنانے اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانے میں مدد ملے گی۔ نیز مختلف ممالک کو میزائل کے بارے میں مجاز معلومات دی جائیں گی۔

آکاش میزائل کا برآمدی ورزن اس وقت ہندوستانی مسلح افواج کے ساتھ تعینات نظاموں سے مختلف ہوگا۔ آکاش میزائل کے علاوہ بھارت کے دوسرے بڑے پلیٹ فارم جیسے ساحلی نگرانی کے نظام ، راڈار اور فضائیپلیٹ فارم کو بھی اتحادی ممالک سے آرڈر ملنے کی توقع ہے۔

ایسے پلیٹ فارموں کے بر آمد کے لیے تیزی سے اجازت دینے کے لیے وزیر دفاع ، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ایسے پلیٹ فارمز کی برآمد کو جلد منظوری دی جاسکے۔

میزائلوں کی برآمد میں تیزی لانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی

یہ کمیٹی مختلف ممالک کو بعد میں بڑے دیسی پلیٹ فارم کی برآمد کو اجازت دے گی۔ یہ کمیٹی سودوں کے لیے سرکار سے سرکار سمیت دیگر متبادل کا بھی پتہ لگائے گی۔

دفاعی پلیٹ فارم کی برآمد کو منظور کرنے کے پیچھے حکومت کا ارادہ بھی دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ہندستانی حکومت نے 5 بلین امریکی ڈالر کی دفاعی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

جسے حاصل کرنے کے لیے حکومت توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کردہ آکاش میزائل ہندوستانی فوج اور فضائیہ میں شامل دیسی میزائلوں میں سے ایک ہے۔

یہ میزائل 18 کلومیٹر کا ہے

یہ میزائل 18 کلومیٹر کا ہے۔ جس میں اونچائی تک فضائی خطرات کو نشانہ بنانے کی اہلیت ہے۔ ڈی آر ڈی او اب آکاش پرائم میزائل سسٹم پر کام کر رہا ہے۔

اس میں انتہائی اونچائی پر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ ، اس میں طویل فاصلے پر دشمن کے لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی بھی طاقت ہوگی۔

Recommended