Urdu News

کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرکے جمع ہوئی بھیڑ، سی ایم بولے، قصورواروں کو نہیں بخشا جائے گا

کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرکے جمع ہوئی بھیڑ، سی ایم بولے، قصورواروں کو نہیں بخشا جائے گا

<h3 style="text-align: center;">کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرکے جمع ہوئی بھیڑ، سی ایم بولے، قصورواروں کو نہیں بخشا جائے گا</h3>
<p style="text-align: right;">بھوپال ،30 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے بیان کے بعد مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے اقبال میدان میں جمعرات کو کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم لوگ جمع ہوئے اور فرانس صدر کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا۔ اس دوران سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں کی خلاف ورزی بھی سامنے آئی۔ پولیس نے ایم ایل اے عارف مسعود سمیت دو ہزار نامعلوم لوگوں پر تھانہ تلیا میں دفعہ 188 کےتحت معاملہ درج کیا ہے۔ وہیں سی ایم شیوراج نے بھی سخت کارروائی کی بات کہی ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">سی ایم شیوراج نے بروز جمعہ ٹوئیٹ کرکے کہا کہ مدھیہ پردیش امن کا جزیرہ ہے، یہاں کے امن میں خلل پیدا کرنے والوں سے ہم پوری سختی سے نمٹیں گے۔ اس معاملے میں 188 آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا، وہ چاہیں کوئی بھی ہو۔ دراصل فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک متنازعہ تصویر کی حمایت کی ہے، جس کو لے کر  پوری دنیا میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ذریعہ مخالفت کی جارہی ہے۔اسی کے تحت بھوپال میں بھی لوگوں نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے صدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ حالاں کہ بڑی تعداد میں بھیڑ جمع کرنے کو لے کرممبر اسمبلی عارف مسعود سمیت 2 ہزار نامعلوم لوگوں کے خلاف کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔</p>.

Recommended