Urdu News

یشوردھن سنہا ملک کے نئے چیف انفارمیشن کمشنر بنے

یشوردھن سنہا ملک کے نئے چیف انفارمیشن کمشنر بنے

یشوردھن سنہا ملک کے نئے چیف انفارمیشن کمشنر بنے

نئی دہلی ، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتہ کے روز انفارمیشن کمشنر یشوردھن کمار سنہا کو چیف انفارمیشن کمشنر (سی آئی سی) کے عہدے کا حلف دلایا۔

راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ، صدر کووند نے یشوردھن کمار سنہا کو مرکزی انفارمیشن کمشنرکی حیثیت سے حلف دلایا۔ کوروناکے پیش نظرجسمانی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے کابینہ کے ساتھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سنہا کی مدت تین سال ہوگی۔ یہ عہدہ 26 اگست کو بمل جلکا کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی تھا۔

ہندوستانی خارجہ سروس (آئی ایف ایس) کے سابق افسر یشوردھن کمار سنہا نے یکم جنوری 2019 کو کمیشن میں انفارمیشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ برطانیہ اور سری لنکا میں ہندستانی ہائی کمیشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Recommended