Urdu News

اپنی  پالیسی اور نظریات سے سمجھوتہ نہیں کرسکتا: تیجسوی یادو

اپنی  پالیسی اور نظریات سے سمجھوتہ نہیں کرسکتا: تیجسوی یادو

<h3 style="text-align: center;">اپنی  پالیسی اور نظریات سے سمجھوتہ نہیں کرسکتا: تیجسوی یادو</h3>
<p style="text-align: right;">کشن گنج 04 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بے روزگاری ، تعلیم ، اسپتالوں میں دوائی اورعلاج کے معاملات میں نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر اعلی ٰبننا ہوتا تو میں اپنے خیالات سے سمجھوتہ کرکے بہار کا وزیر اعلیٰ بن جاتا لیکن میں اپنی پالیسی اور افکار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہوں ۔کیوں کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بننا چاہتا، مجھے بہار کے بے روزگار وں کی فکر ہے۔ تیجسوی یادو بدھ کو گاندھی میدان سے مہاگٹھ بندھن کے کانگریس امیدوار سعود اسرار کی حمایت میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل تیجسوی یادو کا ہیلی کاپٹرٹھاکر گنج پہنچا۔</p>
<p style="text-align: right;">سعود اسرار کے لیے ووٹ مانگتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انہیں بہار کی تعلیمی نظام کی فکر ہے۔ اگر مجھے موقع ملا تو تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں  کر کے دیکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت میں ایک بھی بلاک ، سب ڈویزن یا ضلع نہیں بن سکاہے۔ کیا یہی ہے ترقی؟ تیجسوی یادو نے دس سے پندرہ منٹ کے خطاب میں دس لاکھ سرکاری نوکری کی باتیں بھی کی۔ اس کے بعد ان کا ہیلی کاپٹر بہادر گنج اسمبلی حلقہ کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرنے پہنچا۔ یہاں بھی مہا گٹھ بندھن میں کانگریس سے ایم ایل اے توصیف عالم کے لیے ووٹ مانگے۔ لیکن اس تقریر میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی کے سُر وہی تھے مگر انداز الگ تھے۔</p>.

Recommended