Urdu News

دیوالی کی  آتش بازی سے بہار کے کئی  شہروں میں لگی آگ ، کروڑوں کا نقصان

دیوالی کی  آتش بازی سے بہار کے کئی  شہروں میں لگی آگ ، کروڑوں کا نقصان

دیوالی کی  آتش بازی سے بہار کے کئی  شہروں میں لگی آگ ، کروڑوں کا نقصان

پٹنہ، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

دیوالی کی رات بہار کے کئی اضلاع میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں کاروباری  کے کروڑوں کی املاک جل کر راکھ ہوگئی۔ آگ لگنے کا پہلا واقعہ پورنیہ کا ہے جہاں گلاب باغ میں  پٹاخے  کے گودام میں زبردست آگ  لگ گئی۔

واقعہ صدر تھانہ کے گلاب باغ واقع سنولی چوک کے قریب کا ہے۔ واقعے کے سلسلے میں مقامی تاجر سریندر وینائیکا  نے بتایا کہ پٹاخے سے گلاب باغ کے تاجر سشیل پگلیا  کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی ۔

آگ کے اس واقعے میں ایک کروڑ سے زائد کی املاک جل گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ  کی ٹیم  موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ لوگوں نے بتایا کہ بیچ بازار میں پٹاخے کاگودام ہے۔ اس کے باوجود سکیورٹی کا کوئی نظام نہیں ہے اور اکثردیوالی کے موقع پر اس طرح کی آگ لگنے کے بڑے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

آگ کا دوسرا واقعہ مونگیر کا ہے جہاں شہر کے مین بازار واقع دین دیال چوک کے قریب کپڑے کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ دکان کے مالک سنجے چمریا کے مطابق آگ اتنی زبردست تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کو پوری طرح آگ نےاپنے آغوش میں لےلیا ۔ عمارت سے آگ نکلتا دیکھ لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اس بات کی جانکاری دی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی مقامی ضلع پولیس انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔ آگ کے شعلے اتنے زوردار تھے کہ آس پاس کی کئی  دکانوں کو بھی اپنے زد میں لےلیا ۔ قریب دو سے تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد محکمہ فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پایا۔

آگ لگنے کا تیسرا واقعہ پٹنہ کے دانا پورعلاقہ کا ہے۔ جوٹ گودام میں اچانک آگ  لگ گئی ۔ یہ آگ دیوالی کے پٹاخوں کی وجہ سے لگی ہے۔ جوٹ کے بورے کے گودام میں پٹاخے سے لگی زبردست آگ میں لاکھوں کا نقصان بتایا جارہاہے۔ واقعہ دانا پور کے جنک دھاری لال سڑک کی ہے جہاں آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی چارگاڑیاں کولگایا گیاتب جاکر آگ پر قابو پایا گیا۔ اس جوٹ کے گودام میں دو  سال قبل بھی آگ لگی تھی اور اس وقت بھی لاکھوں کا نقصان ہوا تھا۔

Recommended