Urdu News

راجستھان میں ریلوے ٹریک اورشاہراہ پر گوجروں کا قبضہ

راجستھان میں ریلوے ٹریک اورشاہراہ پر گوجروں کا قبضہ

<h3 style="text-align: center;">راجستھان میں ریلوے ٹریک اورشاہراہ پر گوجروں کا قبضہ</h3>
<p style="text-align: right;">جے پور ، 02 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> ایم بی سی ریزرویشن سمیت مختلف مطالبات کو لے کر گوجروں نے پیر کی صبح پیلوپورہ میں جمع ہونا شروع کردیا ہے۔ اتوار کی شام سےگوجر برادری کے لوگ پالوپورہ میں جمع ہوئے اور ریلوے ٹریک کوجام کر دیا۔</p>
<p style="text-align: right;">اس احتجاج کےتحت پالو پورہ میں گوجروں نے ریلوے ٹریک کے بعد بھرت پور۔کراولی شاہراہ کو بھی بلاک کردیا ہے۔ گوجراحتجاج کے سبب انتظامیہ نے الور کے علاقے تھانگاجی ، مالا کھیڑا اور نٹنی کے باڑہ علاقہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ اس تحریک کے تحت، گوجر برادری کے لوگ رات بھر ریلوے ٹریک پر کھڑے رہے۔ پیر کی صبح ناشتہ بھی ٹریک پرکیا۔ اب گوجر برادری کی جانب سے دوسرے اضلاع میں بھی تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی جارہی ہے۔ اس تحریک سے 40 مال بردار ٹرینوں سمیت 60 کے قریب ٹرینیں متاثرہوئی ہیں۔ متعدد ٹرینوں کے راستے موڑ دیئے گئے ہیں جب کہ دو کو منسوخ کرنا پڑا۔</p>.

Recommended