Urdu News

راہل گاندھی کی بہار اسمبلی کے آخری مرحلے میں تمام ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

راہل گاندھی کی بہار اسمبلی کے آخری مرحلے میں تمام ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

راہل گاندھی کی بہار اسمبلی کے آخری مرحلے میں تمام ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

نئی دہلی ، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار اسمبلی کے آخری مرحلے میں تمام ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ہر ووٹ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرے گا۔ آج ہفتہ کو اسمبلی کی 78 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کو کہا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’’ آج بہار میں ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہے۔ تمام ووٹرز سے اپیل ہے کہ وہ اس میں حصہ لیں اور اپنے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کو مستحکم کریں۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ تمام ووٹرز کو لازمی طور پر ووٹ دے کر اپنی حکومت منتخب کرنی ہوگی اور جمہوریت کو مستحکم کرنا ہوگا۔

وہیں ، نتیش کمار نے بہار کے لوگوں سے ترقی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 78 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ ان علاقوں کے ووٹرز سے میری اپیل ہے کہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ آپ کا ایک ووٹ بہار میں ترقی کی رفتار کو جاری رکھے گا اور اسے ترقی یافتہ ریاست بنائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ بہار قانون ساز اسمبلی کے لئے ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ آج جاری ہے اور ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔

Recommended