<h3 style="text-align: center;">وزیراعلیٰ نے سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور جمع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی</h3>
<p style="text-align: right;">لکھنو یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں منعقد میٹنگ کے دوران آلو پیاز، سبزیوں اور دال وغیرہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے جمع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے جمع خوروں کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت ان ضروری اشیاکی قیمتوں کو موثر طریقہ سے کنٹرول کرنے کی تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جمع خوری کے توسط سے منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ ریاستی حکومت عوام کی پریشانیوں اور دشواریوں کے تئیں بیحد حساس ہے۔ عوام کو راحت پہنچانے کےلیےسبھی ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جمع خوروں کے خلاف موثر طریقہ سے چھاپہ مار کارروائی کرکے آلو، پیاز، سبزیوں اور دالوں وغیرہ کی بازار میں وافرمقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی اور دشواری نہ ہو۔</p>.