<h3 style="text-align: center;">وزیر اعظم نریندر مودی کی بہارکے ووٹرز سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل</h3>
<p style="text-align: right;">نئی دہلی ، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹرز سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ’’ آج بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹرز سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں اورووٹنگ کے دوران ماسک اور معاشرتی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔‘‘</p>
<p style="text-align: right;"> دراصل ، بہار قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹنگ کا آخری مرحلہ آج سے جاری ہے۔ صبح 7 بجے سے ریاست کے 15 اضلاع میں 78 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ 28 اکتوبر کو بہار میں پہلے مرحلے کی 71 نشستوں اور دوسرے مرحلے میں 3 نومبر کو 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوچکی ہے۔ انتخابی نتائج 10 نومبر کو آئیں گے۔</p>.