Urdu News

کٹیہار ، دربھنگہ اور موتیہاری کے کئی بوتھوں پر ووٹ کا بائیکاٹ

کٹیہار ، دربھنگہ اور موتیہاری کے کئی بوتھوں پر ووٹ کا بائیکاٹ

کٹیہار ، دربھنگہ اور موتیہاری کے کئی بوتھوں پر ووٹ کا بائیکاٹ

پٹنہ ، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ ہفتہ کو ہو رہا ہے۔ اس دوران موتیہاری، دربھنگہ اور کٹیہار کے کئی بوتھوں پر گاؤں والوں نے ووٹ کا بائیکات کیا ہے۔ اس کے علاوہ پورنیہ میں ہنگامہ کی وجہ سے چار بوتھوں پر دو گھنٹے تک پولنگ رکا رہا۔ بعد میں عہدیداروں نے سمجھا بجھا کر ووٹنگ شروع کرائی ۔

کٹیہارکے کدوا بلاک کے پولنگ مرکز نمبر 230اے، 230،229،229اے،231،232،235،236،236اے،227،227اے اور 228 سمیت 14 بوتھوں پر ووٹ کا بائیکاٹ کیا گیا۔ جھوجھا اور مینا پور میں ریلوے کراسنگ گیٹ کے مطالبہ پر لوگوں نے ووٹ نہیں دیا۔ دربھنگہ کے بہادر پور اسمبلی حلقہ کسوتھر پنچایت کے لوگوں نے گائوں میں ہائی اسکول نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کا بائیکاٹ کیا۔ ابھی تک پنچایتوں کے چار بوتھوں پر ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا ہے۔

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راج ایس ایم نے افسران کو پنچایت بھیجا ہے۔ موتیہاری کےسگولی اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 148 پربڑوا گیا کے لوگوں نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ یہاں 570 ووٹ ہیں۔

Recommended