Urdu News

چارہ گھوٹالہ: لالو پرساد یادو دیوالی اور چھٹھ جیل میں ہی منائیں گے ، ضمانت  پر فیصلہ اب 27 کو

چارہ گھوٹالہ: لالو پرساد یادو دیوالی اور چھٹھ جیل میں ہی منائیں گے ، ضمانت  پر فیصلہ اب 27 کو

چارہ گھوٹالہ: لالو پرساد یادو دیوالی اور چھٹھ جیل میں ہی منائیں گے ، ضمانت  پر فیصلہ اب 27 کو

پٹنہ، 6 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

لالو پرساد یادو  دیوالی اور چھٹھ اس مرتبہ بھی  جیل میں منائیں گے۔ چارہ گھوٹالہ کےدمکا خزانے سے غیرقانونی نکاسی کے معاملے میں ضمانت کے لیے انہیں اب 27 نومبر کا انتظار کرنا ہوگا۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جمعرات کو لالو پرساد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران جواب داخل کرنے کے لیے سی بی آئی نے عدالت سے وقت کی مانگا۔

سی بی آئی کی طرف سے بتایا گیا کہ لالو پرساد کے دعوؤں پر وہ جواب داخل کرے گی۔ اس کے لیےوقت کی ضرورت ہے۔ اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت نے سی بی آئی کو 24 نمبرتک وقت دیاہے اور 27 نومبر کو سماعت شیڈول کردی۔ اگر اس دن لالو پرساد کی ضمانت ہو جاتی ہے تو وہ جیل سے باہر آجائیں گے۔

ضمانت کی درخواست میں لالو پرساد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے دمکا خزانے سے غیر قانونی نکاسی معاملہ میں آدھی سزامکمل ہو چکی ہے۔ اس معاملے میں وہ پٹنہ میں بھی جیل میں رہے ہیں ۔ انہوں نے پٹنہ کی جیل میں 10 ماہ گزارے ہیں۔ وہ 10 دسمبر 2017 سے رانچی کےجیل میں ہیں ۔ اب تک وہ42 ماہ سے زیادہ سزا کاٹ چکے ہیں۔ سزا یافتہ لالو پرساد کو اب تک چاچائباساخزانے سے غیر قانونی نکاسی کے ایک معاملے میں ہائی کورٹ سے ضمانت مل چکی ہے۔ اب صرف دمکا معاملے میں ضمانت ملنی باقی ہے۔ اگر اس معاملے میں انہیں ضمانت مل جاتی ہے تو وہ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔ لالو پرساد پر کل پانچ معاملے جھارکھنڈ میں چل رہے ہیں۔ جس میں سے انہیں چائباساکے دو ، دیو گھر اور دمکا کے ایک ۔ ایک معاملے میں سزا ملی ہے۔ وہیں ڈورنڈا خزانہ سے غیر نکاسی معاملے میں ابھی نچلی عدالت میں سنوائی چل رہی ہے۔

رپورٹ نہیں دئے جانے پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ ناراض

چارہ گھوٹالہ کے سزا یافتہ لالو پرساد کے ریمس میں علاج کے دوران گزشتہ تین ماہ میں ان سے ملنے والے لوگوں کی فہرست اور جیل دستی پر عمل نہ کرنے پر رپورٹ نہیں دئے جانے پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت نے انسپکٹر جنرل جیل اور برسا منڈا سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو شو کانج کرتے ہوئے بتانے کو کہا ہے کہ عدالت کے حکم کے بعد بھی یہ معلومات کیوں نہیں دی گی ۔ جب کہ عدالت کے حکم کی کاپی انہیں وقت پر دستیاب کرا دی گئی ہے۔ 27 نومبر کو دونوں افسران کو شو کانج کا جواب دینے کی ہدایت کورٹ نےدی ہے۔

اس سے قبل کی سماعت کے دوران عدالت نے لالو پرساد سے ریمس کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی۔ ساتھ ہی انسپکٹر جنرل جیل اور جیل آئی جی سے لالو کے ملاقاتیوں کی فہرست دینے کو کہا گیاتھا۔ یہ بھی بتانے کو کہا گیا تھا کہ جیل دستی کے قواعد پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں۔ ریمس کی طرف سے میڈیکل رپورٹ فراہم کرا دی گئی ۔ لیکن جیل آئی جی کے ذریعہ کوئی معلومات نہیں دی گئی۔

Recommended