Urdu News

کانگریس کی غلامی کا ثبوت دے رہی ہے ٹھاکرے حکومت:گری راج سنگھ 

کانگریس کی غلامی کا ثبوت دے رہی ہے ٹھاکرے حکومت:گری راج سنگھ 

<h3 style="text-align: center;">کانگریس کی غلامی کا ثبوت دے رہی ہے ٹھاکرے حکومت:گری راج سنگھ</h3>
<p style="text-align: right;"> بیگوسرائے، 04 نومبر ( انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">بیگوسرائے کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیرگری راج سنگھ نے بدھ کو کانگریس اور ممبئی حکومت پرسخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی گرفتاری کو لے کر یہ حملہ کیا ہے۔گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ ٹھاکرے حکومت کانگریس کی غلامی کا ثبوت دے رہی ہے۔ کچھ ایسی بات ہے کہ ٹھاکرے اور کانگریس حکومت ارنب کو خاموش کرانا چاہتی ہے۔ مہاراشٹرا میں جمہوریت کو بچانے کے لیے لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔ ادھو ٹھاکرے کا ضمیر مر چکا ہے۔ آج انہوں نے اپنے والد کے رسومات اور افکار کو پوری طرح سے نظرانداز کرتے ہوئے آئین کا گلا گھونٹ دیا۔آج شیوسینا سونیا آرمی سے بھی زیادہ نیچے گر گئی۔</p>
<p style="text-align: right;"> گری راج سنگھ کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ ممبئی حکومت کی تنقید کر رہے ہیں۔  یوجرس نے کہا ہے کہ ہندستان کی ایک ریاست میں پریس کے خلاف ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اس ریاست کا نام لینے سے بھی گریز کرنا چاہیے ۔ نہیں تو وہاں کی حکومت آپ کو گھر کے اندر سے اٹھا کر لے جائے گی۔ ایمرجنسی نافذ  ہو چکا  ہے ۔ اس وقت آپ کے تمام حقوق معطل کردیئے گئے ہیں۔ آرٹیکل 356 کے ذریعہ مرکزی حکومت کے مشورے پر صدر کی رضامندی سے مہاراشٹرا کی حکومت کو فوری طور پر برخاست کیا جاسکتا ہے۔ کانگریس نے 91 مرتبہ غیر کانگریسی ریاستی حکومت کو برخاست کیا ہے۔ یہ تانا شاہی نہیں چلے گی۔ مہاراشٹرا حکومت کو برخاست کرو۔ جمہوریت میں یہ تصاویر خوفناک ہے، اشتعال انگیز ہیں۔ارنب کے گھر میں داخل ہوکر خاکی نے ان کو اور ان کی اہلیہ کے ساتھ مارپیٹ کی۔ جبکہ آج ان کاکروا چوتھ برت ہے۔ ایک سہاگن کے شوہر کو کروا چوتھ برت کے دن جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرنے کی سزا حکومت میں بیٹھے یہ حکومت کو ضرور ملے گی۔</p>.

Recommended