Urdu News

کشتواڑ میں فوجی جوانوں کی بچاؤ کاروائی برف میں پھنسے دس لوگوں کو بچا لیا گیا

کشتواڑ میں فوجی جوانوں کی بچاؤ کاروائی برف میں پھنسے دس لوگوں کو بچا لیا گیا

کشتواڑ میں فوجی جوانوں کی بچاؤ کاروائی برف میں پھنسے دس لوگوں کو بچا لیا گیا

سری نگر، 16 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں وکشمیر کے کشتواڑ علاقے سنتھن پاس پر شدید برف باری میں پھنس جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے دو خواتین اور ایک بچے سمیت 10 افراد کو بچا لیا ۔دفاعی ترجمان نے فوج کی طرف سے کی گئی اس بچاؤ کاروائی کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنتھن پاس پر پھنسے شہریوں کے ایک گروپ کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد اتوار کی رات کو یہ امدادی کارروائی کی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ کشتواڑ کو اننت ناگ ضلع سے جوڑتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فوج اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیم رات کو اس آپریشن کے لیے کافی سردی کے باوجود چل پڑی اور منفی صفر ڈگری کا سامنا کرتے ہوئے پانچ گھنٹے کے بعد اس جگہ پر پہنچی، اور پھنسے ہوئے لوگوں کو سنتھن گراؤنڈ لایا جہاں انہیں کھانا اور رہائش مہیا کی گئی۔مقامی لوگوں نے فورسز کے اس کام کے لیے ان کی زبردست سراہنا کی ہے۔

مقامی لوگوں نے فوجی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کی اس خدمات کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ سنتھن میں اگر وقت پر فوج نہیں پہنچ پاتی تو بہت مسئلہ ہوجاتا کیوں کہ وہاں منفی صفر کی وجہ سے پھنسے ہوئے بہت پریشان تھے۔ ہندستانی فوج کی ایک نفری نے ان سب کو بچا لیا جس کے لیے مقامی لوگوں نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے دعائیں دیں۔

Recommended