Categories: قومی

آرمی انفینٹری بریگیڈ کیمپ کے اندر سی ایس ڈی کمپلیکس سمیت چار عمارتوں میں آتشزدگی

آرمی انفینٹری بریگیڈ کیمپ کے اندر سی ایس ڈی کمپلیکس سمیت چار عمارتوں میں آتشزدگی

سری نگر 18 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

شمالی کشمیر کے نوگام سیکٹر کے موار لنگیٹ علاقے میں آرمی انفینٹری بریگیڈ کیمپ لاوسہ میں سی ایس ڈی کمپلیکس سمیت چار عمارتوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ سی ایس ڈی کینٹین لکڑی سے بنی تھی ، جس کی وجہ سے کمپلیکس میں تعمیر کی گئی 24 دکانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق ، یہ سی ایس ڈی کمپلیکس کے 17 انفینٹری بریگیڈ کیمپ کیمپس کے اندر تھا۔ بدھ کی دیر رات کے بعد ، اس کمپلیکس میں اچانک آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی۔

سی ایس ڈی کمپلیکس کے 17 انفینٹری بریگیڈ کیمپ کیمپس

فوج کے جوانوں کے ساتھ محکمہ فائر بریگیڈ اور مقامی شہریوں کی کی کوششوں کے بعد دیش شب تقریباً تین بجے کے قریب آپ پر قابو پایا جاسکا۔ لیکن کامپلیکس لکڑی کا بنے ہونے کی وجہ سے اس کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ٹی ایس آئی عمارت ، اے ٹی ایم ، آرمی پوسٹ آفس اور آرمی انجینئرنگ اسٹور

عہدیدار نے بتایا کہ اس کمپلیکس کے علاوہ آگ نے ٹی ایس آئی عمارت ، اے ٹی ایم ، آرمی پوسٹ آفس اور آرمی انجینئرنگ اسٹور کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں تقریباً چار کروڑ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

آگ سے جن دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ان میں جاوید احمد وار ، رخسار احمد وار ، اشفاق احمد شیخ ، وسیم احمد شیخ ، محمد شفیع وار ، منظور احمد شیخ ، ظہور احمد ڈار ، طارق احمد شیخ ، محمد اقبال خان ، خورشید احمد شیخ ، توصیف احمدوار، امتیاز احمد ، مشتاق احمد خان ، غلام حسن ڈار وغیرہ شامل ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی محکمہ فائر کے عہدیدار وں نے فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago