<h3 style="text-align: center;">اروناچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے</h3>
<p style="text-align: right;">ایٹانگر ، یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> اروناچل پردیش کے چانگ لانگ ضلع میں اتوار کی صبح 08 بج کر 01 منٹ 37 سکنڈ پر 3.4 کے زوردار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔</p>
<p style="text-align: right;"> زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیسمولوجی سائنس سینٹر کے مطابق ، زلزلے کا مرکز جنوب مغربی علاقے میں اروناچل پردیش کے چانگ لانگ ضلع سے 47 کلومیٹر دور واقع 10 کی میٹرزمین کے نیچے بتایاگیا ہے۔ زلزلہ کا مرکز 27.44 شمالی عرض البلد اور96.30 مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔</p>.