Urdu News

بہار کے نئے وزیر تعلیم پر سیاست جاری، تیجسوی کے ٹویٹ پر میوالال کا پلٹ وار

بہار کے نئے وزیر تعلیم پر سیاست جاری، تیجسوی کے ٹویٹ پر میوالال کا پلٹ وار

بہار کے نئے وزیر تعلیم پر سیاست جاری، تیجسوی کے ٹویٹ پر میوالال کا پلٹ وار

تیجسوی یادو سامنے آکر بحث کریں :میوالال

پٹنہ ، 19 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر تعلیم ڈاکٹر میوالال چودھری نے کہا ہے کہ مجھ پرلگے الزام بے بنیاد ہے۔ مجھ پر چار شیٹ نہیں ہے۔ سارا معاملہ عدالت میں ہے۔اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے ذریعہ ان کو لے کر دئے گئے بیان پر پلٹوار کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والے جیل کے اندر ہیں یا جیل کے دروازے پر کھڑے ہیں۔ بہار زرعی یونیور سیٹی کے وائس چانسلر رہے چودھری نے کہا کہ معاملات مثبت ہونے چاہیے۔ سامنے میز پر آ کر تیجسوی یا کوئی بھی تعلیم پر مجھ سے بحث کریں۔ بہار میں کیسے کلاس روم کی تعلیم کو بہتر بنا یا جائے ، تعلیم کے معیار کو کیسے بہتر بنایا جائے ، اس کے لیے  کیا کیا جائے ان نکاتوں پرمشورہ دیں ۔ واضح ہو کہ جمعرات کو وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھا ل لیےہیں ۔

آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ اشفاق کریم وزیر تعلیم سے ملے ، سیاسی گلیاروں کو ملی ہوا

وزیر تعلیم پر حملہ کرنے والے آر جے ڈی  لیڈر تیجسوی  کے ہی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اشفاق کریم وزیر سے مل کر انہیں مبارکباد دی۔ اشفاق کریم نے اس پر سیاسی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جے ڈی یو لیڈر سے نہیں بلکہ وزیر تعلیم سے ملنے آئے ہیں اور وزیر سے کوئی بھی مل سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اشفاق کریم میڈیکل کالج کے مالک بھی ہیں۔

Recommended