Urdu News

سرحد پر کشیدگی اور در اندازی، لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ

سرحد پر کشیدگی اور در اندازی، لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ

سرحد پر کشیدگی اور در اندازی، لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ

سرینگر، 05 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

سر حد ی کشید گی اوردراندازی کے پیش نظر لائن آف کنٹرول سمیت پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اور فوج کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ اس دروان جموں وکشمیر میں حفاظتی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔ اور ا س حوالے سے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک کردیا گیا ہے۔

نمائندے کے مطابق وادی میں دہشت گردانہ تشدد کے واقعات میں آئی تیزی اور لائن آف کنٹرول پر کشید گی کے مسلسل واقعات پیش آنے سے سیکورٹی ایجنسیوں میں کافی تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے پور ے جموں وکشمیر خاص کر وادی اور جموں کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ اس بارے میں روزانہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اعلیٰ پولیس ذرائع کے مطابق ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ برفباری سے قبل ہی دراندازی کے واقعات میں تیزی آسکتی ہیں جس کے بعد سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے جارہے ہیں جس کے لیے اہم اور حساس مقامات پر حفاظتی انتخابات مزید سخت کیے جارہے ہیں ۔

جموں وکشمیرمیں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور فوج وبی ایس ایف کو انتہائی چوکس کردیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس کے لیے فوجی حکام کو خاص ہدایتیں دی ہیں کہ وہ سرحد پار کی کسی بھی صورت حال پر کڑی نگاہ رکھیں اور اس کے لیے تیار رہیں۔

Recommended